ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ساس بہوکارشتہ ہوتوایسا: سجل کی انسٹاپوسٹ وائرل

SAMAA | - Posted: Dec 27, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 27, 2019 | Last Updated: 2 months ago

ڈرامہ سیریل “یقین کا سفر” سے ہٹ ہونے والی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی منگنی کے بعد سے مداحوں کو ان کی شادی کا انتظار ہے۔

منگنی سے قبل ہی احد کی والدہ ثمر رضا میرسجل پر دل وجاں سے فدا تھیں تو دونوں کا رشتہ طے ہونے کے بعد سے وہ اکثر سوشل میڈیا پر سجل کیلئے اپنی گہری پسندیدگی کااظہار کرتی رہتی ہیں۔

اس دوڑ میں سجل بھی پیچھے نہیں، اداکارہ نے حال ہی میں ہونے والی ساس کے ساتھ انسٹا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کچھ ایسا لکھا کہ سسرالیوں کے دل میں مزید جگہ بنالی۔

سجل نے ثمررضا میر کو گلے لگاتے ہوئے کھینچی جانےوالی کیوٹ سی تصویر کے کیپشن میں لکھا ” حقیقی خوشی ایک ایسی ساس کا مل جانا ہے جو آپ کو ایسے دیکھے جیسے میری ماما مجھے دیکھتی تھیں”۔

اداکارہ ماہرہ خان، حرا مانی سمیت سجل کے انسٹا فالوورز نے تصویر اور سجل کے لکھے جملوں کو بیحد پسند کیا۔

یاد رہے کہ سجل علی کی والدہ کا انتقال سال 2017 میں ہوا تھا۔ سجل بالی ووڈ ڈیبیو فلم “مام ” کی شوٹنگ کیلئے اداکار عدنان صدیقی اور بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں تھیں جب انہیں والدہ کے اچانک انتقال کی اطلاع ملی ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube