Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

یاسرحسین نےشادی کی تاریخ کنفرم کردی

SAMAA | - Posted: Dec 16, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 16, 2019 | Last Updated: 10 months ago

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین اور اقراء عزیز زندگی کی نئی شاہراہ پرقدم رکھنے کیلئے تیارہیں۔

سوشل میڈیا پر رواں سال خبروں میں سب سے زیادہ اِن رہنے والی جوڑی یاسرحسین اور اقراء عزیز کی شادی کی خبریں ذرائع کے حوالے سے سرگرم ہیں۔

اس حوالے سے سماء ڈیجیٹل کی جانب سے رابطہ کرنے پر یاسرحسین نے 25 سے 28 دسمبر کی تاریخوں میں شادی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ مرکزی دن 28 دسمبر ہے۔

یاسرکا کہنا تھا کہ ان کی شادی کراچی میں ہوگی لیکن یہ بہت زیادہ بڑے پیمانے پرمنعقد نہیں کی جا رہی۔

شوبزساتھیوں کی شرکت سے متعلق کیے جانے والے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم (اقراء اور یاسر) اپنی شادی میں انڈسٹری سے کسی کو نہیں بلائیں گے لیکن صرف قریبی دوست ہی شادی میں شریک ہوں گے۔ “یہ ایک چھوٹی شادی ہوگی”۔

میڈیا پرسرگرم اطلاعات میں یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ شادی کے بعد ایک شانداراستقبالیہ دیا جائے گا، اس حوالے سے پوچھنے پر ہونے والے دلہا نے بتایا کہ ریسیپشن ہوگا لیکن ذرا منفرد طریقے سے ہوگا، جس کی تفصیلات فی الحال وہ نہیں بتا سکتے۔

شادی کے بعد ہنی مون کیلئے ممکنہ مقام کیا ہو گاَ؟ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے یاسرحسین نے کہا کہ ابھی یہ فائنل نہیں ہوا لیکن وہاں جائیں گے جہاں ساحل ہوں۔

اس سے قبل جون 2019 میں انسٹا گرام پرلائیو سیشن کے دوران ایک سوال کے جواب میں یاسرکا کہناتھا کہ وہ 2019 میں شادی کرلیں گے۔

اس جوڑی کے خبروں میں نمایاں رہنے کی بڑی وجہ یاسر کی جانب سے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دینا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شو بز ساتھیوں سمیت بہت سے ایسے بھی تھے جنہوں نے اقراء اور یاسر کا دفاع کیا۔

ایوارڈز کی تقریب کے تقریبا ایک ماہ بعد سامنے آنے والی کچھ تصاویر پر یہ بھی کہا گیا کہ دونوں فروری میں ہی منگنی کے بندھن میں بندھ چکے تھے لیکن اس خبر کو پبلک نہیں کیا گیا تھا۔

تقریبا 2 ماہ قبل ہیوسٹن میں ہم ایوارڈزکی تقریب میں شرکت کے بعد قراء عزیزاور یاسرحسین نے میامی میں ڈزنی لینڈ سمیت مختلف مقامات کی سیر کی تھی۔اس دوران اقراء کی جانب سے انسٹا پرشیئر کی جانے والی تصویرنے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔

ڈرامہ ’’رانجھا رانجھا کردی ‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی21 سالہ اداکارہ نے یاسرکو ’’مائی لو‘‘ کہتے ہوئے لکھامیں کبھی کسی ایسے شخص سے نہیں ملی جو تمہاری طرح ساتھ دینے والا ہو ۔

اقراٗء نے جلد شادی کا اشارہ دیتے ہوئے یاسر کیلئے یہ بھی لکھا تھا ’’میں قانونی طور پرتمہاری ہونے کیلئے دن گِن رہی ہوں‘‘۔

یہ جوڑی آنے والی ڈرامہ سیریل ’’جھوٹی‘‘ میں پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Yasir hussain, Iqra Aziz, wedding , Lux Style Awards , showbiz
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube