ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

سال2020 میں سیاحت کیلئے پاکستان بہترین ملک قرار

SAMAA | - Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 14, 2019 | Last Updated: 1 month ago

امریکی میگزین کونڈی ناسٹ نے سیاحت کے لیے بہترین ممالک میں پاکستان کو نمبر ون قرار دے دیا۔

امریکی میگزین کے مطابق 2020 میں پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ملک ہوگا، میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان پر امن حالات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہے، ویزے سے متعلق مثبت اقدامات نے پاکستان کو بہترین سیاحتی ملک بنادیا ہے۔

میگزین کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخی اور خوبصورت قدرتی مناظر سے مالا مال ہے، مذہبی سیاحتی لحاظ سے بھی پاکستان بہترین ملک بن گیا ہے، پاکستان امن کی بحالی کی وجہ سے سیاحت کے لیے بہترین ہے۔

امریکی جریدے میں پاکستان کے مقبول سیاحتی مقامات سے لے کر بلند ترین پہاڑی سلسلوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی میگزین نے 20 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن میں پاکستان، برطانیہ، کرغزستان، آرمینینا، برازیل، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن، فرانس، سسلی، سینیگال، پورٹ لینڈ، لبنان، چین، ڈنمارک، دی برٹش ورجن آئی لینڈ، مراکش، پاناما، کروشنیا اور جاپان شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook
 

One Comment

  1. Avatar
      Zain Virk  December 14, 2019 10:47 pm/ Reply

    Does this report of conde naast matters?

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube