ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اوسلومیں اقراءکے بغیریاسرحسین کی تقریب مہندی

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2019 | Last Updated: 1 month ago

مومل شیخ اور مایا علی کی لڈی

پاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف ستاروں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایوارڈز تقریب کے ساتھ ساتھ دل بھر کرانجوائے بھی کیا۔ مایا علی اور مومل شیخ نے تو اداکار یاسر حسین کی مہندی کی تقریب ہی رکھ ڈالی۔

تیسرے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈ ( آئی پی پی اے) کی رنگا رنگ تقریب7 دسمبر کو اوسلو میں ہوئی جس کے بعد بیشتر سیلبرٹیز واطن واپس آچکی ہیں لیکن وہاں گزارے گئے لمحات کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیاپر خوب وائرل ہو رہی ہیں ۔

انسٹا گرام پر وائرل ایسی ہی ایک ویڈیو سے صارفین خوب محظوظ ہوئے۔

ویڈیو میں یاسرحسین زمین پر بیٹھے ہیں جبکہ مومل شیخ اورمایا علی تالیاں بجاتے ہوئے لڈی ڈالنے کے اسٹائل میں ان کے ارد گرد چکر لگاتے ہوئے شادی بیاہ کا مشہور گانا "مہندی کی رات آئی" گا رہی ہیں۔

پس منظر میں لگی لائٹس نے اس فرضی مہندی کا لطف دوبالا کردیا۔

یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شو بزساتھیوں سمیت بہت سے ایسے بھی تھے جنہوں نے اس جوڑی کا دفاع کیا۔

ایوارڈز کی تقریب کے تقریبا ایک ماہ بعد سامنے آنے والی کچھ تصاویر پر یہ بھی کہا گیا کہ دونوں فروری میں ہی منگنی کے بندھن میں بندھ چکے تھے لیکن اس خبر کو پبلک نہیں کیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube