Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

لاکھوں ڈالرزمیں کیلےکی فروخت پرمہوش حیات کریلاآرٹ کیلئے تیار

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2019 | Last Updated: 10 months ago

میامی کے آرٹ بیزل میں دیوارپرٹیپ سے چپکے ہوئے ایک کیلے کی ایک لاکھ 20 ہزارڈالرزمیں فروخت سوشل میڈیا پرزیربحث ہے۔ اداکارہ مہوش حیات نے بھی ایک کیلے کی اتنی پزیرائی پر حیرت کااظہارکیا ہے۔

اس حوالے سے شائع ہونے والی خبر پرمہوش حیات نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ اندازمیں ردعمل ظاہر کیا۔

اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرآرٹ کیلئے اپنی محبت کا بتاتے ہوئے لکھا کہ میں بعض ایسی چیزوں کوسمجھ نہیں پا رہی جنہیں آج کل آرٹ کانام دیاجارہا ہے۔

مزاح کا انداز اپناتے ہوئے مہوش نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ خود بھی ایک آرٹسٹ بننے اور دیوار پر ٹیپ سے ایک کریلا چپکانے سے متعلق سوچ رہی ہیں۔

مہوش حیات نےآخرمیں اصل مدعا بیان کرتے ہوئے لکھا کہ اگرایک کیلا ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوسکتا ہے تو کریلا کتنے میں فروخت ہوجائے گا؟۔

تین ایڈیشنزپرمشتمل یہ کلیکشن اطالوی کامیڈین وآرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان کی تھی جس نے 2017 میں اپنے 18 قیراط سونے کے بیت الخلا سے دنیا بھرکے آرٹ سے محبت کرنے والے افراد کو بھی تفریح فراہم کی تھی۔

تین میں سے 2 فروخت ہوچکے ہیں اورامکان ظاہرکیاجارہا ہے کہ آخری ایڈیشن 1 لاکھ 50 ہزارڈالرزمیں فروخت ہوسکتا ہے۔

گیلری کے بانی ایمانوئل پیروٹین نے سی بی ایس کو بتایا کہ ماریزیو کا کام اس حوالے سے ہے کہ دنیا میں اشیاء کس طرح حرکت پذیر ہیں۔ فنکار ایک سال قبل اس خیال کے ساتھ آیا تھا اورکسی ایسے مجسمے کے متعلق سوچ رہا تھا جس کی شکل کیلے کی طرح ہو۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک شخص نےآرٹ گیلری میں لاکھوں روپے مالیت کا دیوارپرٹیپ سے چپکایا گیا کیلا اتارکرکھا لیا تھا۔ گیلری منتظمین کی جانب سے اس عجیب وغریب حرکت پرکوئی کارروائی نہ کرتے ہوئے دیوار پرایک اور کیلا چپکا دیا گیا تھا۔

ایک صارف نے مہوش کی ٹویٹ کے جواب میں اس حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کی۔

اس حوالے سے ہم نے حساب کتاب لگایا تومارکیٹ میں کریلا 100 سے 150 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جس کا مطلب تقریبا 70 سینٹ فی کلو۔ تو پھرایک کریلا تومزید سستا ہوا نا ۔

اب اگر مہوش حیات کریلے سے آرٹ بنائیں تو یہ ان کی قسمت کہ ایسا قدر دان ملے نہ ملے جولاکھوں ڈالرز میں اس ایک کریلے کو خرید کر مہوش کا خواب سچ ثابت کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube