میک اپ آرٹسٹ شعیب خان اس باردپیکا کے روپ میں

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2019 | Last Updated: 1 year ago

شعیب خان پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ایک ایسا نام ہے جس نے کچھ منفرد کردکھاتے ہوئے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

میک اپ کی جادوگری سے کسی کے انداز کو بھی بالکل ویسا ہی کاپی کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ نے اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ ان کا حالیہ میک اووربالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈو کون کے اس انداز کا ہے جو اداکارہ نے فلم ’’باجی راؤ مستانی ‘‘ کیلئے اپنایا۔

 

 

شعیب خان نے منفرد کاوش کو مداحوں کیلئے شیئرکرتے ہوئے انسٹا پراپنی طویل پوسٹ کے آغاز میں لکھا ’’ بیوٹی ایپس اورفلٹرامیجز کے اس جدید دورمیں ہمیشہ ایک شخص ایسا ہوتا ہے جو سب سے الگ اپنی پہچان بناتا ہے‘‘۔

شعیب کے مطابق میک اپ آرٹسٹ بننے کے لیےاپنے ذاتی سفرکے دوران میں نے بہت زیادہ اتارچڑھاؤ دیکھے اورمعاشرتی دباؤ کا سامنا کیا۔ ایسے سفر میں آپ ہمیشہ وہ ذریعے تلاش کرتے ہیں جو آپ کو متاثر کریں اور آگے بڑھنے کیلئے مجبور کریں ۔ دیپکا ایک ایسی شخصیت ہیں جن سے میں کبھی نہیں ملا لیکن اداکارہ نے ہمیشہ میرے دماغ اور روح پر نمایاں اثرات مرتب کیے۔

میک اپ آرٹسٹ نے فلم ’’باجی راؤ مستانی ‘‘ سے دیپکا کون کے اس کردار کی ہو بہو نقالی سے قبل اپنے محسوسات کو بھی واضح کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں گھبراہٹ تھی کہ کیا وہ دیپکا کی خوبصورتی سے انصاف کرپائیں گے؟۔

 

 

اس میک اوور کیلئے فیصلہ کن لمحہ دیپکا کی ایک ویڈیو دیکھنے کا تھا جس کی ایک لائن ’’میرے لیے جسم اور روح ایک ہیں ‘‘ دیکھ کر شعیب خان کو احساس ہوا کہ دیپکا کے پرفیکٹ میک اوور کیلئے انہی بھی یہی کرنے کی ضرورت ہے۔

شعیب کا کہنا ہے کہ میں مکمل امید رکھتا ہوں کہ میں نے حالیہ میک اوور میں اس ذہین اور خوبصورت اداکارہ کے ساتھ پورا انصاف کیا ہے۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے دیپکا کے لیے خصوصی طور پر لکھا ’’یہ تمہارے لیے ہے میری بالی ووڈ کی ملکہ، اور امید ہے کہ یہ تم تک پہنچ کر تمہاری خوشی کا باعث بنے گا‘‘۔

دیپکا کے مشکور شعیب نے ان کیلئے مزید لکھا ’’مجھ سے ملے بغیر ہی مجھے ایک بہترانسان بنانے کیلئے شکریہ‘‘۔

 

باصلاحیت میک آرٹسٹ اس سے قبل بھی شانتی کے کردار میں دیپکا کا میک اوورکرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ حال ہی میں انہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں کا ہوبہوانداز اپنا کرانہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

 

انجلینا جولی کی حالیہ فلم میلفشنٹ میں ان کے کردار اور فلم ’’جوکر ‘‘ کے جوکر کی ہوبہو کاپی بھی شعیب خان کے کریڈٹ پر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
Shoaib Khan, Deepika padukone , makeup artist
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube