ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

جوتاپڑگیا؟ بس کردو،عاصم اظہرکاپیغام

SAMAA | - Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 6, 2019 | Last Updated: 3 months ago

گلوکار نے اس واقعے پر دلچسپ ویڈیو بناڈالی

گلوکارعاصم اظہرنے خود پر جوتا پھینکے جانے سے متعلق خبر کی وضاحت کرتے ہوئے ’’لیکڈ ویڈیو ‘‘ بنا ڈالی۔ عاصم نے اپنے مداحوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ جوتا نہیں بلکہ ایک ٹوپی تھی۔

عاصم اظہران دنوں پنجاب کے مختلف شہروں میں کنسرٹس کر رہے ہیں۔ دو روز قبل وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیاکہ کنسرٹ کے دوران گلوکار پر کچھ پھینکا گیا جو بظاہرجوتا لگ رہا تھا، یہ عاصم کو تو نہ لگا البتہ ان کے گٹارسٹ کو چھوتے ہوئے گرگیا۔

اس واقعے کے بعد بھی عاصم نے گلوکاری جاری رکھی جے خاصا سراہا گیا، البتہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرعاصم اظہر پرجوتا پھینکے جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں اور مداحوں نے اس بات کی مذمت بھی کی۔

اب عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’’لیکڈ ویڈیو ‘‘ کے کیپشن سے شیئر کی جانے والی ویڈیومیں دلچسپ انداز میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ درحقیقت ان پر جوتا پھینکا ہی نہیں گیا تھا۔

عاصم نے کنسرٹ کی یاد پھرسے تازہ کرتے ہوئے پورا منظر فلمایا اور کہا کہ کئی دنوں سے ویڈیو دیکھ رہا ہوں کہ جوتا پڑگیا جب تک بات مجھ پر تھی میں چپ تھا لیکن اب پرستاروں کی بات ہے اور اس لڑکے کو گالیاں دی جا رہی ہیں جس نے جوتا نہیں بلکہ ٹوپی پھینکی تھی۔

گلوکار نے وضاحت دی کہ کنسرٹ کے دوران پرستار جو بھی چیزیں پھینکتے ہیں ، ہم اٹھا کر رکھ لیتے ہیں، انہوں  نے اس دوران اکٹھی کی جانے والی چیزیں بھی دکھائیں۔

عاصم اظہرنے پیغام دیا کہ اگرآئندہ کبھی جوتا پڑ بھی گیا تو کوئی بات نہیں کیونکہ ہمیں پرستاروں کی وجہ سے ہی شہرت ملتی ہے اور وہ گلہ بھی کر سکتے ہیں، لیکن اس دفعہ جوتا نہیں تھا۔

 

 

عاصم ان دنوں پاکستان سمیت ورلڈ وائڈ ٹور کر رہے ہیں ۔اسلام آباد ، لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور پشاور میں شیڈول کنسرٹس کے علاوہ عاصم اظہر 9، 10 اور 16 نومبر کو پٹس برگ، کنساس اور نیو جرسی میں بھی پرفارم کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
asim azhar, music, coke studio , hania amir, tu jo na mila , shoe hurling incident
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube