ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ترکی میں شادی کی خبروں پراحد رضامیرکاردعمل

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 3 months ago

اداکار احد رضا میرنے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کے حوالے سے زیرگردش خبروں پررد عمل ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر معروف جوڑی سجل علی اور احدرضا میر کی شادی سے متعلق خبریں گرم تھیں کہ یہ جوڑی مارچ 2020 میں ترکی میں اپنے نئے سفر کا آغاز کرے گی۔

 ویب شو ’’سم تھنگ ہاٹ ‘‘ کو انٹرویو کے دوران اس حوالے سے سوال کیے جانے پر احد نے تردید کی کہ سجل اور وہ ترکی میں شادی کریں گے۔

اداکارکا کہنا تھا کہ اس خبرکی کیا وضاحت دوں؟ اگرمیں نے خود یہ بات نہیں کی تو اتنی وضاحت کافی ہے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی ہرخبر کا یقین مت کیا کریں۔

سجل اور احد کی منگنی کی سویٹ ٹریٹ

احد رضا میرکا کہنا تھا کہ شادی ہو گی لیکن ترکی میں نہیں ہو رہی ، میں خود سوشل میڈیا پر ایسی خبریں دیکھ کر حیران تھا کہ دیکھو میری شادی ترکی میں ہو رہی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں احد کا کہنا تھا کہ سجل اور اپنے لیے ’’پاور کپل ‘‘ یا ’’کپلز گول‘‘ جیسے الفاظ دیکھ کر اچھا لگتا ہے لیکن ہم ایک ساتھ کام کر رہے ہوں تو یہ مت سمجھیں کہ ہم اسے آسان لیتے ہیں، انفرادی طور پر ہم دونوں ہی بہت محنت کر رہے ہوتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’’ یقین کا سفر ‘‘ سے ہٹ ہونے والی اس جوڑی کی منگنی رواں سال جون میں ہوئی تھی۔ احد معروف اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے ہیں۔

منگنی کی تقریب کیونکہ صرف فیملی اور انتہائی قریبی عزیزواقارب تک ہی محدود تھی اسی لیے بعد میں دونوں نے شوبز کے ساتھیو ں کو خوبصورت پیکنگ میں مٹھائی بھجوائی جس کی تصاویربہت سی سیلیبرٹیز نے سوشل میڈیا ہر شیئر کرتے ہوئے دونوں کو مبارکباد دی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Sajal Ali, Ahad Raza Mir, Turkey, destination wedding, showbiz, wedding
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube