Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کیٹ کاجادو:ماہین خان کلیکشن کی فروخت میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 7 months ago

معروف شخصیات کا پہننے اوڑھنے کا ذوق اور اسٹائلنگ عام عوام کو باآسانی اپنی جانب مائل کرتی ہے، اس کی تازہ مثال برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن ہیں۔

ڈچز آف کیمرج کیٹ میڈلٹن کا شمار بھی ایسی ہی شخصیات میں ہوتا ہے جن کے پہنے گئے ملبوسات منٹوں میں کسی برانڈ کی فروخت بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنرماہین خان کا کہنا ہے کہ جب سے کیٹ میڈلٹن نے ان کے تیار کردہ ڈریس پہنے، ان کی کلیکشن کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان فیشن ویک کیلئے برطانیہ میں موجود ماہین خان نے بی بی سی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں ہر روز بےشمار آن لائن آرڈرز موصول ہوتے ہیں۔

ڈیزائنر کے مطابق آرڈر دینے والی خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے کپڑے ہوبہو کیٹ میڈلٹن کے کپڑوں جیسے ہوں، لیکن میں انہیں بتاتی ہوں کہ ایسا کرنا ٹھیک نہیں اور پھر تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ مطلوبہ ڈریس تیار کیے جاتے ہیں۔

پاکستان فیشن ویک کے لیے ماہین خان نے کیٹ میڈلٹن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریبا ایسے ہی لباس تیار کیے جن میں سے بالکل ایسا ہی تھا جو شہزادی نے دورہ پاکستان کے دوران پہنا تھا۔

اس حوالے سے کینگسٹن پیلس سے ماہین خان کو ایک خط بھی بھیجا گیا تھا جس میں کیٹ نے بہتریں ڈریسز کیلئے ماہین کا شکریہ ادا کیاتھا۔

یاد رہے کہ کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کے دوران پہنے جانے والے ملبوسات میں سے 2 ماہین خان کے تیار کردہ تھے۔

ایک پاکستان پہنچنے کی اگلی صبح 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں لڑکیوں کے اسکول کے وزٹ کے دوران پہنا گیا نیلے رنگ کا کڑھائی والا لباس اور دوسرا سبز رنگ پر زردی مائل کڑھائی والا ڈریس  تھا جو لاہور میں شوکت خانم اسپتال اور بادشاہی مسجد دیکھنے کےدوران لی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube