Tuesday, September 22, 2020  | 3 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ڈینش لڑکی اور پاکستانی لڑکے کی بلیک لسٹڈ لو اسٹوری

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 10 months ago
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 10 months ago

فیصل آباد کے لڑکے، ڈنمارک کی لڑکی کی انوکھی کہانی

کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے اور اپنے راستے میں آنے والی ہررکاوٹ عبور کرتے ہوئے منزل پانے کیلئے کچھ بھی کرگزرنے کی ہمت رکھتی ہے۔

فیصل آباد کے ایک نوجوان نے بھی محبت کی شادی کی لیکن یہ کام اتنا آسان نہ تھا۔ ڈنمارک سے آںے والی دلہن نے اپنے ملک کی جانب سے ’’ بلیک لسٹ ‘‘ کی جانے والی لو اسٹوری کو شادی تک پہنچانے کیلئے کچھ الگ کردکھایا۔

شاہ زیب اور میٹے کی پہلی ملاقات ملائشیا میں ہوئی تھی جو جلد محبت میں تبدیل ہو گئی لیکن ڈنمارک کی حکومت نے شاہ زیب کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت نہ دی۔

اس تمام صورتحال میں لڑکی کے والدین نے اس کا بھرپورساتھ دیا۔ والدہ نے نمارک کے مقامی ریڈیو کو ای میل کر کے تمام صورتحال سےآگاہ کیا۔

 

 

لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی تمام کہانی سننے کے بعد ڈینش ریڈیو نے اس مسئلے کو اہم گردانتے ہوئے ایک بہت خوبصورت گانا ’’بلیک لسٹڈ لو‘‘ بنا کر اجاگرکیا۔

دلہن نے بتایا کہ شاہ زیب سے ان کی پہلی ملاقات ملائشیا کی ایک کافی شاپ میں ہوئی تھی اور میرا ردعمل تھا ’’ اوہ یہ کتنا ہینڈسم ہے‘‘۔

پاکستان کی جانب سے اس جوڑے کو کھلے دل سے ویلکم کیا گیا، دلہن نے یہاں پرجوش خیرمقدم دیکھتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر کوئی بہت محبت کرنے والا ہے۔ سب نے مجھ پر پھول پھینکے جبکہ ڈنمارک میں ایسا نہیں ہوتا۔ پاکستان کا کلچر بہت خوبصورت ہے۔

 

 

میٹے کا مزید کہنا تھا کہ لوگ پاکستان سے متعلق اتنا نہیں جانتے، اگر وہ یہاں آئیں تو انہیں علم ہو گا کہ پاکستانی کتنے اچھے اورمحبت کرنے والے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Denmark , Pakistan, Black listed love, love marriage
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube