ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ہمایوں سعید کیلئے عدنان صدیقی کاخصوصی ویڈیو پیغام

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2019 | Last Updated: 2 months ago

دانش کاحمایتی مداح شہوارکوتھپڑلگنے پرخوش

ڈرامہ سیریل ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ دن بدن مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔

منفرد کہانی اور مرکزی کرداروں (عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور عائزہ خان ) کی جاندار اداکاری کی بدولت یہ ڈراما سب زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔

اسی حوالے سے عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک بہت ہی خاص مداح کی ویڈیو شیئرکی۔

اپنی پوسٹ میں عدنان صدیقی نے قوت گویائی سے محروم اس مداح کے حوالے سے بتایا کہ میں گھر کے باہرجارہا تھا جب انہوں نے مجھے دیکھا اورایک بہت ہی خاص کہانی سنائی۔

 

 

یہ ویڈیو انہوں نے ہمایوں سعید کے لیے بنائی جس میں یہ خاص مداح اشاروں کی زبان میں دانش (ہمایوں سعید ) کے ہاتھوں (شہوار) کو تھپڑ مارے جانے والے سین کی زبردست منظرکشی کرتے ہوئے بتا رہا ہے کہ اسے یہ سب کتنا اچھا لگا تھا۔

عدنان صدیقی نے بتایا کہ اس بات نے ان کے دل کو چھو لیا اور انہیں اس مداح سےملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ سے ملنے والی پزیرائی اورردعمل پرآپ سب کا شکریہ۔

خلیل الرحمان قمر کے تحریر کردہ اس ڈرامے میں لالچ، خود غرضی اور عورت کی بیوفائی کا موضوع اجاگر کیا گیا ہے۔ مہوش (عائزہ خان ) سرکاری ملازمت کرنے والے شوہر دانش (ہمایوں ) کو چھوڑ کر اپنے دولت مند باس شہوار (عدنان صدیقی ) کے پاس چلی جاتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Avatar
      عزم سردار  December 5, 2019 1:53 am/ Reply

    نہیں یہ صرف عورت کی بیوفائی کے موضوع پر پر مبنی نہیں ہے بلکہ اس میں مرد کی اور عورت دونوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جیسے متین صاحب نے اپنی بیوی کے ساتھ کیا اور دانش کی بیوی نے اپنے شوہر کے ساتھ کیا

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
Humayun saeed, adnan siddiqui, ayeza khan, mere pass tum ho, khalil-ur-rehman qamar
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube