ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

دوست کی شادی میں ماہرہ خان اورفیہاجمشید کاڈانس

4 days ago

اداکارہ نے فلم پرے ہٹ لو کے گانے پرڈانس کیا

ماہرہ خان کا شمار پسندیدہ ترین شوبزستاروں میں کیا جاتا ہے جن کے مداح ان کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹس کے منتظر رہتے ہیں۔

اسٹائل کی بات کی جائے تو ماہرہ کا فیشن سینس ہمیشہ ہی قابل تعریف ٹھہرتا ہے۔ حال ہی میں ایک دوست کی شادی میں شریک ماہرہ کی سج دھج دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

دوست کی شادی ہو اور دوستیں رونق نہ لگائیں، ایسا توہو نہیں سکتا۔ ماہرہ نے بھی ڈانس فلورپر خوب ہلا گلا کیا۔

ماہرہ کا ساتھ دینے کو ان کی بہترین دوست فیشن ڈیزائنر فیہا جمشید موجود تھیں، دونوں نے فلم ’’پرے ہٹ لو ‘‘ کے گانے اک پل پر خوبصورت ڈانس کیا۔

 

 

اپنے منفرد انداز کیلئے مشہور ماہرہ نے ڈیزائنر فائزہ ثقلین کا تیار کردہ لباس منتخب کیا تھا۔

 

 

فائزہ ثقلین نے اپنے انسٹا گرام پر بھی ماہرہ کی تصاویر شیئر کیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں