ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

خوبصورت خیالات کی منظرکشی کرنےوالافنکار

4 days ago

کئی اہم شہکار بناچکےہیں

شاعر ضیاء جالندھری کی ایک غزل کا شہرہ آفاق مصرعہ ہے کہ ''رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے''۔ ایسی ہی مہکتے خیالات کی تصویر کشی کرنے میں ملک کے مایہ ناز مصور محمد حنیف مہارت رکھتے ہیں۔

رنگوں کو زبان دے کر کینوس میں احساس جگا دینے کا فن محمد حنیف کو خوب آتا ہے۔ عمر خیالات کو رنگینوں کی مٹھاس میں ڈھالتے گزرگئی ہے۔کہیں خطاطی میں عقیدت کی دھنک ہوتی ہے تو کہیں ارض پاک کی ثقافت کے گلدستے نظر آتے ہیں، تو کہیں تاریخی اور روایتی فن تعمیر کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

محمد حنیف مہارت میں روایت پرست نہیں تب ہی فن کی دنیا میں ایک نئی بستی بھی بسا ڈالی ہے۔ محمد حنیف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آرکیٹیکچراور خط ثلث اور ماڈرن آرٹ کو یکجا کیا ہے۔ اس فن کا نام کنسٹریکٹیو آرٹ رکھا ہے۔ مصور کے کئی فن پارے سربراہان مملکت کیلے تحفہ بننے کا اعزاز بھی پاچکے ہیں۔

انھوں نے نوجوانوں کا مشورہ دیا ہے کہ  فطرت اور حقیقت پر نظر رکھیں۔محمد حنیف ملکی سطح پر اور بیرون ملک 52 سے زائد تصویری نمائشیں کے ذریعے  پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرچکے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں