ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

لندن میں مقیم سکھ بھی عمران خان سے محبت کرتےہیں

1 week ago

لندن میں موجود سماء کی اینکرکی سکھ خواتین سے گفتگو

لندن میں واقع ایک ایسا دیسی رستوران ہے جہاں کا ماحول ایسا ہے کہ آپ کو یقین ہی نہیں آتا کہ آپ پاکستان میں نہیں ہیں۔

اس رستوران میں تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے،یہاں کام کرنے والی خواتین میں سے ایک خاتون ہسو جن کا تعلق پرتگال سے ہے وہ اچھی اردو / ہندی بولتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ سبھی خواتین ہندوستان سے ہیں اور وضاحت کی کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ بہتر سروس پیش کررہی ہیں نیز یہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بہت اچھا قدم ہے۔

وہاں کام کرنے والی کچھ خواتین سکھ تھیں، میں نے ان میں سے ایک سے ملاقات کی جو ایک سال سے لندن میں تھیں اور ہریانہ پنجاب سے آئی تھیں۔ انہوں نے نومبر میں کرتار پور راہداری کے افتتاح کی خبر دیکھی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے سکھ خاندان ہیں جو اس کے منتظر تھے، یہ بہت بڑا کام ہے جو پاکستان حکومت نے ان کے لیے کیا۔

ایک اور خاتون جو سکھ تھیں انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی شکر گزار ہیں، انہوں نے کہا کہ کیونکہ ایک طویل عرصے سے ہماری [ہندوستانی] حکومت کوشش کر رہی تھی لیکن اب دنیا بھر میں ہمارے سردار اتنے خوش ہیں کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ سکھ برسوں سے کرتار پور جانے کے لئے تڑپ رہے تھے اور اب یہ خواب پورا ہوچکا ہے۔

 
 
TOPICS:

One Comment

  1. Avatar
      Nihal Zafar  December 4, 2019 1:12 pm/ Reply

    The people of Pakistan is suffering alot after having this government, the most important for the nation to be focus is governess, security, education and health.

    Totally fail, at any cost they must leave.

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں