ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

گوجرانوالہ:حسن علی اور اہلیہ کی تصاویروائرل

5 days ago

اگست 2019 میں بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے قومی کرکٹرحسن علی کی اہلیہ شادی کے بعد پہلی بار پاکستان آئی ہیں۔

دو روز قبل سسرال آنے والی سامیعہ بذریعہ نجی ائرلائن دبئی سے پاکستان پہنچیں جہاں وہ گوجرانوالہ میں اپنے سسرالی گھرمیں مقیم ہیں۔ گھر پہنچنے پران کا استقبال پھولوں کے ریڈ کارپٹ بچھا کر کیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پر اسٹوری میں سامیعہ نے حسن اور اپنی تصاویر مداحوں کیلئے شیئر کی ہیں۔

 

یاد رہے کہ حسن علی کی شادی 20 اگست کو دبئی میں ہوئی تھی، ایک سال قبل دبئی میں ہونے والی ملاقات گہری دوستی میں تبدیل ہوئی اور دونوں نے زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

 

حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں ۔اس سے قبل ایشین ڈان بریڈ مین کہلائے جانے والے ظہیرعباس نے بھارتی خاتون ریٹا سے دوسری شادی کی تھی جن کا اسلامی نام ثمینہ عباس ہے۔کرکٹرمحسن حسن خان نے بھارتی فلم اسٹار رینا رائے سے شادی کی جو زیادہ عرصہ چل نہ سکی جبکہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کو شریک حیات بنایا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں