ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ان کے بارے میں وہ بات جو آپ نہیں جانتے

3 weeks ago

پاکستانی شو بزانڈسٹری میں بہت سے چہرے ایسے ہیں جو اپنی بہترین صلاحیتیوں کے باعث بے حد پسند کیے جاتے ہیں اور پرستار ان کی زندگیوں سے کافی حد واقفیت رکھتے ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ یہ مشہور شخصیات تعلیمی میدان میں بھی پیچھے نہیں۔

 

مقبولیت کے ساتھ ساتھ مخالفت کا بھی سامنا کرنے والے حمزہ علی عباسی سی ایس ایس کے بعد سول سروس میں تھے جب انہیں اداکاری کا شوق چرایا اور انہوں نے ملازمت کو خیرباد کہہ ڈالا۔

 

JUNAID SOLOO

گلوکاری کے میدان میں لوہا منوانے کے بعد مذہب کی طرف راغب ہو کر لوگوں کا دل جیتنے والے جنید جمشید مکینکل انجینئر بھی تھے۔ جنید نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ڈگری حاصل کی۔

 

jawad ahmed

جواداحمد بھی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل اور مکینکل انجینئرنگ کی ڈگری رکھتے ہیں۔

 

vaneeza

اپنے دور کی سپر ماڈل ونیزہ احمد ماہر نفسیات بھی ہیں۔ ونیرہ کنیئرڈ کالج لاہور کی طالبہ رہ چکی ہیں۔

 

fawad khan

پاکستان سمیت بھارت میں بھی دھوم مچانے والے فواد افضل خان باصلاحیت اداکار ہونے کے علاوہ ماڈل اور سنگر بھی ہیں ،مگر یہ بات شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ فواد کے پاس ٹیلی کام انجینئرنگ کی ڈگری ہے۔

 

sami khan

معروف ٹی وی آرٹسٹ سمیع خان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل ہیں۔

 

shaista lodhi

شائستہ لودھی نے سندھ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی مگر پریکٹس نہیں کی اور اداکاری کو اپنا پروفیشن بنایا۔

 

چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے سے مشہور ہونے والے گلوکارعلی ظفر اب ایک اداکار کے طور پر بھی خود کو منوا چکے ہیں۔ علی ظفر نے نیشنل کالج آف آرٹس سے فائن آرٹس کی ڈگری لے رکھی ہے۔

 

noman ijaz

اداکاری کے علاوہ میزبانی کرنے والے نعمان اعجاز وکالت کی ڈگری رکھتے ہیں۔ نعمان نے قائداعظم لاء کالج سے ڈگری لی۔

 

ہردلعزیز اور معصوم چہرہ رکھنے والی اریج فاطمہ اداکاری کا شوق رکھنے کے باعث شوبز میں آئیں، اریج بچوں کی ماہر نفسیات ہیں۔

 

imran abbas

افسانوی نقوش والے ماڈل عمران عباس کی تعلیمی قابلیت بھی کم نہیں،عمران ایک آرکیٹیکٹ بھی ہیں۔ عمران نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم حاصل کی ہے۔

 

amina shaikh

باصلاحیت اداکارہ اور پروڈیوسرآمنہ شیخ نے کراچی سے اے لیول کرنے کے بعد  فلم اور ویڈیو پروڈکشن میں ہیمپشائر کالج نیو یارک سے ڈگری حاصل کی۔

 

ayesha omer

اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نیشنل کالج آف آرٹس کی گریجویٹ ہیں۔

 

اداکارہ، گلوکارہ اورماڈل میشا شفیع نے بھی لاہورکے مشہورومعروف نیشنل کالج آف آرٹس سے فائن آرٹس میں گریجویشن کیا ہے۔

 

sahir lodhi

اداکاری اور مارننگ شو کی میزبانی  کے بعد فلمسازی کے میدان میں بھی قدم رکھنے والے ساحر لودھی نے یونیورسٹی آف مونٹانا سے پٹرولیم انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں