Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کرکٹر حسن علی کی اہلیہ پاکستان پہنچ گئیں

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2019 | Last Updated: 11 months ago

قومی کرکٹر ٹیم کے بولر حسن علی کی اہلیہ سامعیہ خان پاکستان پہنچ گئیں۔ گھر پہنچنے پر سامعیہ کا پھولوں کے ریڈ کارپٹ بچھا کر استقبال کیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا20 اگست کو بھارتی نژاد سامعیہ خاں سے دبئی میں نکاح ہوا تھا۔ شادی کے بعد پہلی بار سامعیہ خان 29 نومبر کو پاکستان پہنچیں۔ سامعیہ بزریعہ نجی ائیر لائن دبئی سی سیالکوٹ ائیر پورٹ پہنچیں۔

کرکٹر حسن علی اہلیہ سامعیہ خان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے لیکر اپنے گھر واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ پہنچے تو اہل خانہ نے پھولوں نچھاور کرکے سامعیہ کا استقبال کیا۔ دونوں کیلئے گھر کے گیٹ سے لے کر کمرے تک پھولوں کی پتیوں سے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تھا۔

سامعیہ خان نے اہل خانہ کیساتھ رات کا کھانا کھایا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سامعیہ خان 5 روز تک پاکستان میں قیام کریں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube