ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

سپرہیرو کو سالگرہ مبارک،منگیترکیلئے اقراءعزیزکاپیغام

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2019 | Last Updated: 2 months ago

سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

حال ہی میں اپنی سالگرہ منانے والی اقراء عزیز نے منگیتر یاسر حسین کو جنم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں اپنا سپر ہیرو قرار دیا ہے۔

انسٹا گرام پر اپنی اور یاسرکی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اقراء نے لکھا ’’ میرے سپر ہیرو اور حیرت انگیز انسان کو سالگرہ مبارک ہو ‘‘۔

یاسر کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اقراء نے لکھا ’’ آئی لو یو اور تمہیں وہ سب ملے جس کی تم خواہش رکھتے ہو اور حقدار ہو‘‘۔

حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا پر ہمہ وقت ایکٹو رہنے والے یاسر حسین نے انسٹا پر سالگرہ کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی ۔

یاسر اور اقراء کے قریبی دوست اسد صدیقی اور ان کی اہلیہ اداکارہ زارا نورعباس نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

حال ہی میں اقراء نے بھی انسٹا پر “میں قانونی طور پر تمہاری ہونے کیلئے دن گن رہی ہوں ” لکھتے ہوئےاشارہ دیا تھا کہ دونوں کی شادی جلد ہونے والی ہے۔

یاد رہے کہ یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں پبلک کے سامنے اقراء کو پروپوز کرتے ہوئے انگوٹھی پہنائی تھی جس سے دونوں خوب خبروں کی زد میں رہے اورانہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اس سے قبل جون 2019 میں انسٹا گرام پرلائیو سیشن کے دوران ایک سوال کے جواب میں یاسرکا کہناتھا کہ وہ 2019 میں شادی کرلیں گے۔

یہ جوڑی آنے والی ڈرامہ سیریل ’’جھوٹی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
 
 
 
iqra aziz , yasir hussain, birthday, social media,
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube