Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

تنقید کرنے والوں کو نادیہ حسین کا کھرا جواب

SAMAA | - Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 28, 2019 | Last Updated: 10 months ago

شوبزشخصیات پرتنقید برائے تنقید کرنے والوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ ذاتی پسند ناپسند سے قطع نظر کسی کو یہ حق حاصل نہیں ، بصورت دیگر نتائج بھگتنے پڑسکتے ہیں۔

ماڈل، ڈینٹسٹ ، میک اپ آرٹسٹ اور ٹی وی میزبان نادیہ حسین نے ڈائریکٹ میسجز سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے خود پر تنقید کرنے والے صارف کی طبیعت درست کرڈالی۔

نادیہ کی جانب سے انسٹا پر اسکرین ساٹ کے علاوہ بلاوجہ کی تنقید کرنے والے دیگر صارفین کو بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ایسا کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے لکھا، صرف اس لیے کہ تم لوگوں نے پہلے سے ہی سوچ لیا کہ ہم سیلیبرٹیز تم لوگوں کے کمنٹس نہیں پڑھیں گے اس لیے جو دل میں آتا ہے بک دیتے ہو؟؟؟؟اور پھر بعد میں معافی مانگتے ہو؟۔

 

 

نادیہ حسین نے واضح کیا کہ ہاں میں نے تمام کمنٹس پڑھے ہیں، ساتھ ہی بے جا تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ بھی دے ڈالا کہ اگلی دفعہ ایک مہربانی کریں۔ ’’یا تو خاموش رہیں یا جب بھی بولیں اچا بولیں ورنہ خاموش رہیں یا پھر مجھے فالو کرنا بند کردیں‘‘ ۔

ماڈل و میزبان نے یہ نصیحت بھی کی کہ خوش رہو اور دوسروں کو بھی خوش رہنے دو۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube