Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اداکارہ صنم چوہدری کی شادی کی تصاویر وائرل

SAMAA | - Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 27, 2019 | Last Updated: 9 months ago

اداکارہ صنم چوہدری امریکا میں موسیقار سومی چوہان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ صنم چوہدری اور سومی چوہان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں، اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں۔

اس موقع پر صنم چوہدری نے مہرون رنگ کا جوڑا اور نیٹ کا دوپٹہ زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنی تصویر کے ساتھ مسز سومی چوہان لکھ کر پوسٹ کی ہے اور بھانجی کے ہمراہ بھی تصویر لگاتے ہوئے شادی کا اعلان کیا۔

صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ’گھر تتلی کا پر‘، ’آسمانوں پر لکھا‘، ’میرے مہرباں‘، ’کٹھ پتلی‘ اور ’میرے ابو‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube