Thursday, August 6, 2020  | 15 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

احد کیلئے سجل کی جانب سے کیک کاتحفہ

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2019 | Last Updated: 8 months ago

تقریبا 6 ماہ قبل منگنی کے بندھن میں بندھنے والے احد رضا میر اورسجل علی گوکہ سوشل میڈیا پربہت زیادہ ایکٹو نہیں رہتے لیکن دونوں کے مداح ان کی جانب سے تصاویر یا سرگرمیاں شیئرکرنے کے منتظر رہتے ہیں۔

احد رضا میر نے منفرد سے کیک کے ساتھ اپنی تصویر شیئرکی ہے جو سجل علی نے ان کے لیے بھیجا۔

ویسے تو کیک کا تصورسالگرہ سے جڑا ہے لیکن احد کی سالگرہ 29 ستمبر کو ہوتی ہے اس لیے ساجل نے منگیتر کو یہ کیک کس حوالے سے بھیجا یہ تواحد یا وہ خود ہی بتا سکتی ہیں۔

کیک کی تیاری میں سجل نے احد کی پسندیدہ چیزوں کا پورا خیال رکھا ہے، پسندیدہ گیم کھیلنے کے دوران کافی کا مگ اور فرنچ فرائز ساتھ ہوں تو کیا ہی بات ہے۔

احد کی جانب سے بنایا جانے والا یہ پوزسو فیصد تصویر کیلئے ہی بنایا گیا ہے کیونکہ کیک اتنا اچھا ہے کہ شاید اسے کھانے کو ان کا دل نہیں مان رہا۔ البتہ ساتھ بیٹھے کتے کیلئے انہوں نے لکھا ” دوسری طرف بیٹھا ہوا کتا کیک پر حملے کیلئے تیار ہے “۔

انسٹا صارفین نے تبصروں میں اس تصویر کو سراہنے کے علاوہ اس جوڑی کیلئے بھی اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
sajal ali, ahad raza mir, birthday, cake , fiance
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube