Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

منگیتراوردوستوں کے ساتھ اقراءعزیز کی 22ویں سالگرہ

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2019 | Last Updated: 10 months ago

اداکارہ اقراء عزیز نے 24 نومبر کو منگیتر یاسرحسین اور قریبی دوستوں کے ساتھ اپنی 22ویں سالگرہ منائی۔

سوشل میڈیا پر برتھ پارٹی کی تصاویر خاصی وائرل ہو رہی ہیں جن میں سبھی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اقراء نے سالگرہ پر یونی کورن تھیم کا کیک کاٹا۔

 

 

اداکارہ کبریٰ خان، صحیفہ جبار خٹک، اسد صدیقی سمیت دیگر کئی معروف چہرے تقریب کا حصہ تھے۔

 

 

منگیتر یاسر حسین نے سالگرہ کے موقع پر اقراء کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “ہیپی برتھ ڈے مائی لو”۔

 

 

یاسر نے انسٹا پر کیک کاٹنے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں پس منظر سے کیک کاٹو کی آوازیں آرہی ہیں۔ اداکار نے حسن حیات خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” تجھے بڑی جلدی تھی، 12 بجے سے پہلے ہی کٹوا دیا سیانے نے “۔

 

 

حال ہی میں اقراء نے بھی انسٹا پر “میں قانونی طور پر تمہاری ہونے کیلئے دن گن رہی ہوں ” لکھتے ہوئےاشارہ دیا تھا کہ دونوں کی شادی جلد ہونے والی ہے۔

 

 

یاد رہے کہ یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں پبلک کے سامنے اقراء کو پروپوز کرتے ہوئے انگوٹھی پہنائی تھی جس سے دونوں خوب خبروں کی زد میں رہے اورانہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

 

تمہارا مطلب 2 ٹکے کا؟ یاسر کااقراء سے سوال

 

یہ جوڑی آنے والی ڈرامہ سیریل ’’جھوٹی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔

اس سے قبل جون 2019 میں انسٹا گرام پرلائیو سیشن کے دوران ایک سوال کے جواب میں یاسرکا کہناتھا کہ وہ 2019 میں شادی کرلیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
iqra aziz, yasir hussain, birthday,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube