Sunday, July 12, 2020  | 20 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کیٹ مڈلٹن کی جانب سے پاکستانی ڈیزائنرکیلئےشکریہ کاخط

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2019 | Last Updated: 8 months ago

حال ہی میں برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کا دورہ کیاجس کے دوران کیٹ نے پاکستانی ڈیزائنرز کےتیارکردہ ملبوسات زیب تن کیے تھے۔

پاکستان میں مکمل مشرقی انداز کے ساتھ جدید مشرقی لباس پہننے پرملکی وغیرملکی میڈیا میں کیٹ کے اسٹائل کو خوب سراہا گیا۔

اب کیٹ مڈلٹن کی جانب سےمعروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے لیے شکریہ کے ساتھ ایک تعریفی خط بھیجا گیا ہے۔

 

 

کیٹ مڈلٹن کا خط خدیجہ شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر شیئرکیا۔

شہزادی نے خط میں اپنے لیے خدیجہ کی فیشن برانڈ “ایلان ” کے تیار کیے جانے والے ملبوسات کی بھرپور تعریف کی۔

خط کے آغاز میں لکھا گیا” ڈیئر خدیجہ ، میرے دورہ پاکستان کے دوران آپ کی جانب سے کی جانے والی مدد کا بہت شکریہ “۔

 

کیٹ نے تمام ملبوسات کو پسند کرتے ہوئے اپنے لیے بہترین لباس کے انتخاب پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا “اگرچہ بہت ساری خوبصورت چیزیں ہوں تو فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کس کا انتخاب کیا جائے”۔

یہ لباس کیٹ نے لاہور میں ایس او ایس ولیج کے دورے کے دوران پہنا تھا جبکہ اسی روز انہوں نے ایک دوستانہ کرکٹ میچ میں بھی حصہ لیا تھا۔

یاد رہے کہ برطانوی جوڑے نے14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Khadijah shah, Kate middleton, Elan, royal couple , prince william
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube