Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

لوک ورثہ میں سردارعلی کی حویلی کے چرچے

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2019 | Last Updated: 10 months ago

شہر میں گاؤں کے ذائقے

اسلام آباد کے لوک ورثہ میں پنجاب کے دیہات کا منظر پیش کرتی سردار علی کی حویلی کے بڑے چرچے ہیں۔ سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کی خوشبو سیاحوں کو دور دور سے یہاں کھینچ لاتی ہے۔

لوک ورثہ میں پاکستان بھر کی ثقافت دیکھنے کو ملتی ہے۔ ایسے ہی ایک مقام پر سردار علی کی حویلی موجود ہے۔ مضبوط اور رنگین پایوں والی چارپائیاں،برآمدوں میں سے جھانکتی پنجاب کی ثقافت اور صحن میں بکھری دیہات کی جھلکیاں ایک سماں باندھ دیتی ہے۔

 سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی سردار علی حویلی یہاں آنے والوں کی نظر میں پنجاب کی ثقافت کا بہترین نمونہ ہے۔اس حویلی کی مالکن سیمی سردار نے یہاں گاؤں کا رہن سہن ہی نہیں دکھایا بلکہ شہر میں گاؤں کے ذائقوں کو بھی متعارف کروایا ہے۔

دروازے پر کھڑے گھوڑوں کی خوبصورت جوڑی نے تو حویلی کی شان اور بھی بڑھا دی ہے۔یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ گاؤں کا دیسی ماحول دیکھنا ہو تو لوک ورثہ کا رخ کرنا چاہیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube