ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

باس یہ میری لائن تھی،شفاعت علی کاوزیراعظم سےشکوہ

3 weeks ago

کامیڈین، اداکار اور مزاح نگار شفاعت علی نے وزیراعظم عمران خان سے اپنی لائن چرانے کا شکوہ کرڈالا۔

دو روز قبل ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے فیز 2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے توپوں کا رخ اپوزیشن کی جانب موڑتے ہوئے سب پرلفظی گولہ باری کی تھی۔

چئیرمین پی پی کسے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلاول جو تھیوری لیکر آیا اس سےآئن اسٹائن سمیت دنیا کے سیاستدان گھبرا گئے ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے بلاول کے لب ولہجے کی نقالی کرتے ہوئے ان کا جملہ ’’زیاہ بارش آتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے ‘‘ دہرایا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان نے نادانستہ طور پر اس جملے کی نقالی کرتے ہوئے بلاول سے زیادہ شفاعت کا لہجہ اپنا لیا۔

شفاعت علی جو عمران خان سمیت معروف سیاستدانوں کی زبردست نقالی کرنے کیلئے مشہور ہیں، ٹوئٹر پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا ڈالا۔

شفاعت نے ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم کیلئے لکھا ’’ باس ، یہ میری پنچ لائن تھی ‘‘۔

 

سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ سے لطف اٹھاتے ہوئے خوب تبصرے کیے۔

 

ایک صارف نے تو وزیراعظم کی صلاحیتیں دیکھ کرانہیں شفاعت کے مقابلے پرلا کھڑا کیا۔

ایک صارف نے شفاعت سے اس دعوے کا ثبوت طلب کرلیا۔

 

 اسی بات پر نئی ویڈیو بنانے کے علاوہ کوئی نیا کام تلاش کرنے   کا مشورہ بھی  دیا گیا۔

شفاعت کو یہ بھی یا دلایا گیا کہ باس تو باس ہیں۔

 

دوسری جانب عمران خان کی تقریر کے بعد بلاول بھٹو نے بھی ٹوئٹرپرشدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’ نہ لبرل ہوں، نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی منافق۔ میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں۔ میں ایک سال سے سیاست میں ہوں۔ تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہو۔ اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو یوٹرن ہے، منافقت ہے اور کٹھ پتلی ہے‘‘۔

وزیراعظم کے بیان اور بلاول کے ردعمل کے حوالے سے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر بھی حمایتیوں اور مخالفین کے درمیان خاصی گرما گرمی ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں