Monday, July 6, 2020  | 14 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بھارتی پرواز بچانے پرپاکستان کیلئےروینہ ٹنڈن کی تعریف

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2019 | Last Updated: 8 months ago

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے پاکستانی ائرٹریفک کنٹرولرکی جانب سے بھارتی پرواز کو حادثے سے بچانےوالے واقعے کو انسانیت کی سیاست پر فتح قراردیا۔

پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائرٹریفک کنٹرولرنے چند روزقبل کراچی ریجن میں پرواز کے دوران بھارت سےاومان جانے والے مسافرطیارے کو حادثے سے بچا لیا تھا۔

اس بات پرروینہ ٹنڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ہیرو کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’’جب انسانیت سیاست سے جیت جائے ‘‘۔

 

 

اداکارہ نے ٹویٹ میں واضح کیا کہ پاکستانی ائرٹریفک کنٹرولر نے جے پور سے مسقط جانے والی پرواز کو تباہی سے بچالیا۔

یاد رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائرٹریفک کنٹرولرنے چند روزقبل بھارت سےاومان جانے والے مسافرطیارے کو حادثے سے بچا لیا تھا۔

بھارتی شہرجے پور سے مسقط جانے والے طیارے میں عملے سمیت 150 افراد سوارتھے جوکراچی ریجن کے اوپرسے گزرتے ہوئے خراب موسم میں پھنس گیا تھا۔

اسی دوران آسمانی بجلی گرنے کے باعث 36 سے 34 ہزار فٹ کی بلندی پرآجانے والے جہازکے پائلٹ نے ایمرجنسی پروٹوکول کے تحت کئی قریبی اسٹیشنزکومئےڈے پیغام بھیجا۔

بھارتی پائلٹ کے پیغام پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائر ٹریفک کنٹرولر نے فوری طور پر جواب دیتے ہوئے ان کی مدد کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Pakistan, india, bollywood, raveena tandon , CAA
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube