ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

لاہور میں پانچویں فیض امن میلے کا آغاز

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2019 | Last Updated: 7 months ago

فیض، سکھ مذہبی رہنماء اور صوفیوں کی تصاویری نمائش

لاہور ميں پانچويں فيض امن ميلے کا آغاز ہوگيا، پہلے روز فيض احمد فيض، بابا گرو نانک اور مذہبی مقامات کی تصاوير نمائش کیلئے پيش کی گئيں۔

برصغیر کے معروف شاعر فیض احمد فیض سے منسوب امن میلے کا مسلسل پانچویں بار انعقاد ہورہا ہے، پہلے دن معروف شاعر فيض احمد فيض کی اپنے رفقاء کے ساتھ يادگار تصاوير، بابا گرو نانک، سکھ راجے، مہاراجے اور مقدس مذہبی مقامات کی تصويری جھلکياں پیش کی گئیں۔

الحمرا آرٹس کونسل ميں سجنے والی نمائش " آد سچ، جگاد سچ"، ميں اسلام اور سکھ ازم کو موضوع بنايا گيا، ماہر فنکاروں نے صوفی بزرگ شاہ شمس تبريز، بابا گرو نانک، گردوارہ ننکانہ صاحب اور کرتار پور کو کينوس کی زينت بنايا، جسے شرکاء نے بے حد پسند کيا۔

امن، محبت، بھائی چارے اور انسانيت کا درس دیتی يہ نمائش 17 نومبر تک آرٹ کے دلدادہ افراد کو دعوت نظارہ دیتی رہے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
FAIZ AHMED FAIZ, POET, AMAN FESTIVAL, LAHORE, SIKH, MUSLIM, SUFI,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube