ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

علی گل پیرنے صباقمرکی نقالی کرڈالی

3 weeks ago

طنزومزاح کے پیرائے میں مختلف طریقوں سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے والے علی گل پیر نے اس بار صبا قمر کی نقالی کی ہے۔

کچھ عرصہ قبل صبا قمرنے ایک فوٹ شوٹ کے دوران لی جانے والی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ بطخ کے ساتھ بیٹھی ہیں۔

علی گل پیر نے بھی بالکل اسی طرزکی تصویر بنوائی لیکن فرق یہ ہے کہ انہوں نے غالبا اپنی جنس کو مدنظررکھتے ہوئےبطخ کی جگہ مرغے کا انتخاب کیا اور کیپشن دیا ’’ جب شہر کی بطخ گاؤں کے مرغے سے ملتی ہے‘‘۔

علی نے اس پوسٹ میں صبا گل قمر کو بھی ٹیگ کیا، اداکارہ نےاس نقالی پر ہنستے ہوئے اپنا ردعمل دیا۔

صبا قمر نے جب اپنی یہ تصویرشیئر کی تھی تو برطانوی فیشن ڈیزائنر الیگزینڈر مک کوئین کا قول لکھا تھا ’’میں سمجھتا ہوں کہ ہرشے میں حسن ہے۔ جسےعام لکوگ بدصورت سمجھتے ہیں، مجھے عموما اس میں خوبصورتی نظر آتی ہے‘‘۔

اتنی خوبصورت سوچ کے ساتھ دی گئی تصویر کا حشرنشر کرنے والے علی گل پیر نے اس سے قبل اپریل 2018 میں بھی چند مشہور تصاویر کی بہترین نقالی پرخوب دادپائی تھی۔

ماہرہ خان بمقابلہ علی گل پیر

سما ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گل پیر کا کہنا تھا کہ عموما کامیڈی مزاحیہ گانوں، ویڈیوز یا تحریروں کے ذریعے کی جاتی ہے، لیکن ڈیجیٹل دورمیں سب کا ماننا ہے کہ کانٹینٹ سے ہٹ کر بھی کچھ ہوناچاہیے۔ ان تصویروں کی نقالی کا آئیڈیا میں نے مغرب سے لیا۔ تصویروں کے ذریعےوہاں زبردست کامیڈی کی جاتی ہے تو میں نے بھی سوچا کہ ان تصاویر کے ذریعے کچھ کیا جائے۔

 

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Mahira Khan, Ali gul pir, mimicry , photoshoot