Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اسپتال میں شادی کی انوکھی تقریب، آخر وجہ کیا تھی؟

SAMAA | - Posted: Nov 15, 2019 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 15, 2019 | Last Updated: 11 months ago

امریکا کی رياست ٹيکساس ميں ايک جوڑے نے اسپتال ميں شادی کی تقريب کا انتظام کيا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق دلہا کے والد حلق کے انفيکشن کی وجہ سے اسپتال ميں داخل تھے اورجس دن شادی تھی ان کی ہنگامی سرجری کرنی پڑگئی۔

اس موقع پردلہن عاليہ اور دلہا تھامسن اسپتال ميں ہی شادی کی انگوٹھی پہنانے کی رسم ادا کی، تاکہ سرجری کے فورا بعد دلہا کے والد تقريب ميں شريک ہوسکيں۔

لڑکے کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی کے سب سے قیمتی لمحے میں والد کی غیر موجودگی برداشت نہیں کرسکتا تھا، اس لیے ہم نے سادہ تقریب کر کے شادی کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکے کی شادی مارچ کے مہینے میں طے تھی البتہ دو رشتے داروں کی کینسر کی وجہ سے موت ہوئی جس کے بعد تقریب کو ملتوی کیا گیا۔

دلہن کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شادی اس طرح ہوئی جس میں لڑکے کے والد نے بھی شرکت کی کیونکہ میرے لیے سب سے اہم اور خوشی کی بات یہی تھی۔

بعد ازاں دلہن دلہا نے چرچ جاکر مذہبی رسم ادا کی اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube