ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شنیراکووسیم اکرم کی کون سی بات سب سےزیادہ پسندہے

3 weeks ago

سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلین نژاد اہلیہ شنیرا اکرم آئیڈیل جوڑی ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں ہی خاصے سرگرم رہتے ہیں۔

سوشل سائٹ انسٹا پرلائیو سیشن کے دوران ایک پرستارنے پوچھا کہ شنیرا کو وسیم اکرم کی کون سی بات سب سے زیادہ پسند ہے۔

جواب میں شنیرا نے لکھا ’’وہ مجھ سے بغیر کسی غرض کے پیار کرتے ہیں ‘‘۔

 

 

لائیو سیشن کے دوران سوشل میڈیا صارفین نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا سے یہ بھی پوچھا کہ انہیں پاکستان کے حوالے سے سب سے بہترین کیا پسند ہے؟ شنیرا نے خوبصورت جواب دیتے ہوئے لکھا ’’ لوگ ‘‘۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شنیرا نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ موقع ملے تو وہ ٹماٹروں کی قیمت میں تبدیلی لائیں گی۔

پسندیدہ کھانے کا پوچھنے پر شنیرا نے بتایا کہ انہیں یہاں کی چاٹ بہت پسند ہے۔

لیجنڈ کرکٹروسیم اکرم اوران کی اہلیہ شنیرا کا شمارپسندیدہ جوڑی میں کیاجاتا ہے۔ دونوں کی کیمسٹری بھی خوب ملتی ہے اور مداح ان دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ پوسٹ کی جانے والی دلچسپ تصاویر کے منتظررہتے ہیں۔ ان کی شادی 14 اگست 2013 میں ہوئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
Shaniera Akram, Wasim Akram, cricket,