ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

حبیب خداﷺ کےنام سونےکےتاروں سےتیار

2 weeks ago

فنی سفر نہیں بلکہ روحانی سفر بھی ہے

نبی رحمت ﷺ کی ولادت کا با برکت مہینہ ربیع الاول ہے۔جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مناسبت سے اسلام آباد میں اِسم محمد کی خطاطی کی روح پرور نمائش سجائی گئی۔

حبیب خدا حضرت محمد ﷺکے ناموں سے مزین فن پارے اسلام آباد کے خطاط واصل نے رحمت اللعالمین کے حضور بطور نذرانہ عقیدت پیش کیے۔ پاک صفات کو بیان کرنے کیلئے سونے کے تاروں کا خوبصورت استعمال کیا گیا۔

خطاط واصل شاہد خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ نبی رحمت ﷺ کا نام لکھنے کی سعادت انہیں نصیب ہوئی،یہ ایک فنی سفر نہیں بلکہ روحانی سفر بھی ہے۔

آرٹسٹ نے اس مقدس نام کے ساتھ اپنی اُنسیت کا حق صحیح معنوں میں ادا کیا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں