اداکارہ کے اصرار کے باجود بھانجی کاانکار
بچے من کے سچے ہوتے ہیں اور اگر ان سے کوئی کام نکلوانا ہو تو یہ بھی ان کی اپنی مرضی کے بغیر ناممکن ہی سمجھا جائے۔
اداکرہ مہوش حیات نے انسٹا گرام پر ایک ویڈو شیئرکی ہے جس میں وہ اپنی کیوٹ سی بھانجی کے ساتھ گاڑی میں موجود ہیں۔ اس شرارتی بچی سے پیار لینے کیلئےمہوش کو خاصے جتن کرنے پڑے لیکن کامیابی پھر بھی نصیب نہ ہوئی۔
مہوش حیات کے اسے خاصا مزاحیہ قرار دیا کہ ان کی بھانجی نے اتنی گزارشات کے باوجود خالہ کو پیار کرنے کے بجائے اس کام کیلئے اپنے انگوٹھے کو منتخب کیا۔
اداکارہ نے امید بھی ظاہر کی کہ اگلی بار وہ اسے ٹافیوں کا لالچ دیکر بہلا لیں گی۔
مہوش نے بھانجی کو اپنی زندگی کا نورکہتے ہوئے اس کیلئے اپنے جذبات کااظہارکیا اور بتایا کہ وہ اسے کتنا یاد کر رہی ہیں۔