ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

دس لاکھ ڈالرزمیں چاکلیٹ سے بنی دلہن کھائیں

1 week ago

تصویر: ایمرٹس ویمن ڈاٹ کام

اشرافیہ کی مہنگی شادیوں میں شرکت کرنے والوں نے کھانا، سجاوٹ، فوٹوگرافی، کیک سمیت سب کچھ بہترین ہی دیکھا ہوگا لیکن شادیوں کے حوالے سے ٹاک آف دا ٹاؤن بننے والے ایک  کیک کو دنیا کا سب سے مہنگا کیک قرار دیا گیا ہے۔

اس کیک کو  لندن سے تعلق رکھنے والی ڈیبی ونگھم نے تیار کیا ہے جو مہنگی ترین فیشن ڈیزائنر اور کیک بنانے والی مانی جاتی ہیں۔ روایتی طریقے سے ہٹ کرتیار کیا جانے والے اس “”ملین ڈالر برائیڈ ” نامی شاہکارکیک کی قیمت 10 لاکھ ڈالرز ہے۔

پہلی نظرمیں دلہن کے روپ میں بنایا جانے والا یہ کیک دیکھنے والوں کو چونکا کررکھ دیتا ہے۔ شادی کے گاؤن ، اسکارف، میک اپ سے لے کر ہاتھ میں پکڑے پھولوں کے گلدستے تک سبھی پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ اس کے علاہ لباس کو خوردنی ہیروں سے بھی سجایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کیک کی تیاری میں 10 دن کا وقت لگا، اس میں 10 ہزارخوردنی پھولوں اور موتیوں کا استعمال کیاگیا ہے اور یہ سب انسانی ہاتھ سے بنائے گئے۔ لباس کو سجانے کیلئے 50 کلو گرام لیس بھی لگائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں 3 قیراط کے خوردنی ہیرے بھی ہیں جن کی مالیت 200 ملین ڈالرز ہے۔ کیک کا وزن 120 کلو گرام اور لمبائی 182 سینٹی میٹر ہے۔

ملین ڈالرزکا یہ کیک رواں سال کے آغاز میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے برائیڈ شو میں رکھا گیا تھا۔

کیک کی تیاری میں ایک ہزار انڈوں اور 20 کلوگرام چاکلیٹ کااستعمال کیا گیا۔

کسی اسپیشل کیک کے خبروں میں اِن رہنے کا یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شادی کا کیک بھی خوب مشہور ہواتھا جس کا وزن 50 پاؤنڈ تھا اور اونچائی 5 فٹ تھی۔ ڈیوک اینڈ ڈچزآف کیمرج پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی میں بھی ملکہ برطانیہ کی جانب سے تیار کروایا جانے والا کیک اپنی مثال آپ تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
million dollars bride cake , bride show, dubai, most expensive cake
 
مقبول خبریں