ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

گھرکےکچن میں لگی تصویرنےارب پتی بنادیا

SAMAA | - Posted: Nov 7, 2019 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 7, 2019 | Last Updated: 7 months ago

تصویر: اے ایف پی

کہتے ہی دینے والا جب بھی دیتا ہے،چھپڑپھاڑ کے دیتاہے۔ فرانس میں ایک بوڑھی خاتون کو اس کے گھرکے کچن میں لگی تصویرنے بیٹھے بٹھائے ارب پتی بنا ڈالا۔

مصوری کی شوقین اس خاتون نے اپنے کچن میں ایک قدیم تصویر لگا رکھی تھی۔ اس تصویر کو 700 سال پرانا قراردیا جارہا ہے۔

یہ تصویر10 ضرب 8 انچ کی ہے جو نامورمصورجواننی کیمابوئے نے بنائی تھی، حیرت انگیز طور پر یہ تصویر 4 ارب 14 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئی۔

پیرس کے نيلام گھر ايسيٹن کي انتظاميہ کے مطابق تصوير توقعات سے 4 گنا زائد قيمت ميں فروخت ہوئی۔

نيلام گھر نے تصوير خريدنے والے شخص کي شناخت ظاہر نہيں کی۔

نیلامی کے آغازمیں کچن میں لگی اس تصویرکی قیمت 44 سے 66 لاکھ ڈالرز تک مقررکی گئی تھی، تاہم دلچسپی رکھنے والے نے اس کے لیے 2 کروڑ 66 لاکھ امریکی ڈالرز ادا کیے۔

اس نایاب پینٹنگ کی نیلامی سے ملنے والی رقم کا بڑا حصہ خاتون کو دیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Renaissance painting , FRANCE, PAINTING IN KITCHEN, AUCTION
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube