Thursday, July 9, 2020  | 17 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پاکستانی فنکاروں کی شاہی لباس میں دلچسپ تصاویر

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2019 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Oct 29, 2019 | Last Updated: 8 months ago

پاکستانی آرٹسٹ نے معروف پاکستانی گلوکاروں کی شاہی لباس میں پینٹنگز بنا کر انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کردیں۔

انسٹاگرام اکاونٹ ڈیجنیک کے 21 سالہ آرٹسٹ نے دلچسپ تصاویر کے حوالے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ جب ہم بڑے ہو رہے تھے ہم سب نے ان لیجنڈز کو دیکھا ۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب بھی ہم ایسی تصاویر کو دیکھتے ہیں جو حقیقت میں کبھی نہیں تھیں تو مجھے لگتا ہے کہ یہ ہمیں اس اچھے وقت میں لے جاتا ہےجب ہر چیز ٹھیک محسوس ہوا کرتی تھی۔

پینٹنگز کے آئیڈیا کے حوالے سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آئیڈیا خود آتے ہیں کبھی کبھی میں کچھ دیکھوں تو فوری طور پر سمجھ جاتا ہوں کہ کیا کرنا ہے لیکن کبھی کبھی مجھے بیٹھ کر سوچنا پڑتا ہے ۔

 

انہوں نے بتایا کہ شاہی کرداروں کی تازہ ترین سیریز، پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان سے متاثر ہوکر بنائی تھی۔

اسلام آباد کے فنکار نے اپنا پہلا آرٹ ورک سال 2016 میں بنایا تھا، آرٹسٹ نے بتایا کہ میں آسٹریلیا کے ایک کالج میں پڑھتا تھا اور مجھے وقت گزاری کیلئے ایک مشغلے کی ضرورت تھی، انہوں نے مزید کہا میں نے اس وقت پہلی بار اس سافٹ ویئر کے بارے میں سنا ہے جو اب میں استعمال کرتا ہوں۔

فیصل مسجد کے پیچھے سموسے کی تصویر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ میرا پسندیدہ آرٹ ہے اور اس کے پیچھے پوری کہانی ہے میں نے یہ آرٹ اس وقت بنایا جب جب میں تصویر کی ہیرا پھیری سیکھ رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جس سال رمضان میں یہ پوسٹ کی تو مجھے بہت سراہا گیا، فنکار نے مزید کہا کہ میرے بہت سے دوستوں نے مجھے یہ کہتے ہوئے میسج کیا کہ اس تصویر کو ان کے اہل خانہ کے واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا جارہا ہے اور ان کی تعریف کی جارہی ہے۔

اس سے قبل عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آرٹسٹ نے بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ اپنے آرٹ کے ذریعے ایسا کام کروں جو اب تک کسی بھی آرٹسٹ نے نہیں کیا ہو اور ایسا کوئی منظر بناؤں جو حقیقی زندگی میں نہ ہوا ہو۔

آرٹسٹ نے بتایا کہ میں نے ایک تھیم سوچی کہ کیوں نہ میں اپنے ملک کے معروف گلوکاروں کو شاہی لباس میں پیش کروں، اِس کے بعد میں نے 4 معروف گلوکاروں کی شاہی لباس میں پینٹنگز بنانے پر کام شروع کردیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے میں نے گلوکارہ عابدہ پروین کی شاہی لباس میں پینٹنگ بنانا شروع کی اور اُن کی پینٹنگ بنانے میں مجھے تقریبا 3 سے 4 گھنٹے لگے اور اُس کے بعد نصرت فتح علی خان، میڈم نور جہاں اور عارف لوہار کی پینٹنگز بنائیں۔

واضح رہے کہ شاہی لباس میں پاکستانی گلوکاروں کی پینٹنگز بنانے والے آرٹسٹ کے انسٹاگرام پر 25 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

 

 

 

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube