ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ وزارت خارجہ میں کیاکررہی ہیں؟

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 3 months ago

ٹوئٹرپروائرل ویڈیو نے سوالات اٹھادیے

 

پاکستان میں بڑی شخصیات تک رسائی کوئی آسان کام نہیں، اس کیلئے یا تو تعلقات کام آتے ہیں یا پھرکسی کا منظورنظربننا پڑتا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سوشل میڈیا ایپ پرویڈیوزبنانے والی ’’ٹک ٹاک گرلز‘‘ حریم شاہ اورصندل خٹک کا کافی شہرہ ہے اور یہ شہرت عام ویڈیوز کے بجائے سیاستدانوں اورمعروف شخصیات کے ساتھ ویڈیوز بنانے سے حاصل ہوئی جن میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روزسے ٹوئٹرپرحریم شاہ کی تازہ ترین ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کسی بڑے حکومتی آفس میں بیٹھی بھارتی گانوں پرویڈیوز اورتصاویر بنا رہی ہیں۔ ٹوئٹرپروائرل تصاویرمیں کہا گیا کہ حریم شاہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں لیکن درحقیقت یہ ویڈیو وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں بیٹھ کربنائی گئی۔

ویڈیودیکھنے کے بعد مخالف حلقوں کے علاوہ خود پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرزمیں بھی تشویش کی لہر دوڑگئی  (جوویڈیو کے اصل مقام سے لاعلم تھے ) کہ حریم شاہ وزیراعظم آفس ہاؤس تک پہنچیں کیسے؟  سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے ٹویٹس میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی جواب طلب کیا۔

 

اس آسان رسائی اوراتنی اہم جگہ پر ویڈیو بنانے کا ذریعہ کون بنا؟ کیونکہ دفترخارجہ تک عام افراد کی رسائی قطعا ممکن نہیں جب تک کہ اندر کا کوئی شخص اپنے مہمان کی انٹری نہ کرائے ، حتیٰ کہ آئے روز وہاں کوریج کیلئے جانے والے میڈیا نمائندوں کی بھی فہرستیں بنتی ہیں اورسخت چیکنگ کے بعد داخلہ ممکن ہوتاہے۔ سماٗء ڈیجیٹل نے اس حوالے سے جاننے کیلئے حریم شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کوئی بھی واضح جواب دینے سے گریزکیا۔

حریم شاہ نے ابتداء میں کہا یہ سوشل میڈیا پرغلط اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں ، یہ وزیراعظم آفس تو ہے ہی نہیں۔ بعد ازاں انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ ویڈیو گزشتہ روز بنائی گئی تھی لیکن وہاں لے جانے والا کون تھا؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے 4 لفظی جواب ’’ یہ راز کی بات ہے‘‘ کہہ کر فون بند کردیا۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک گرلزکے پرتعیش لائف اسٹائل پربھی سوالات اٹھائے جاتے ہیں جس کے متعلق دونوں سوشل میڈیا پر کہہ چکی ہیں کہ ماڈلنگ کے علاوہ انہیں فیملی کی سپورٹ بھی حاصل ہے اور وہی ان کے اخراجات پورے کرتی ہیں۔ دونوں کے پاس لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے بہترین علاقوں میں گھر بھی ہیں۔

اینکرپرسن مبشرلقمان بھی ٹک ٹاک گرلزکے متاثرین میں شامل ہیں۔ حریم شاہ اوران کی ساتھی صندل خٹک نے جہازمیں بنائی جانے والی ایک ویڈیوکے بعد دعویٰ کیا یہ جہازمبشر لقمان کا تھا جن کی جانب سے ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بعد ازاں مبشرلقمان نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے جہازمیں سے قیمتی اشیاء کی چوری کے الزام میں دونوں کیخلاف پولیس میں درخواست دائر کردی تھی جس ہر ٹک ٹاک گرلزنے ان سے معافی مانگ لی تھی۔

صندل خٹک اورحریم شاہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر  15 لاکھ فالوورز ہیں۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
Hareem Shah , PM Office , TikTok , TikTok girls
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube