ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

محمد عامر کی بیٹی کی معصوم فرمائش

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2019 | Last Updated: 4 months ago

منساء نےماماباباکوآپس میں بات نہ کرنےدی

کہتے ہیں بچے من کے سچے ہوتے ہیں اور ان کی کوئی بھی فرمائش ٹالنا کم از کم والدین کیلئے آسان نہیں ہوتا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرمحمد عامرکے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب وہ اپنی اہلیہ کی بات چاہ کر بھی نہیں سن پائے کیونکہ ان کی بیٹی منساء کی خواہش تھی کہ بابا صرف میری بات سنیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعامر کی اہلیہ نرجس کی جانب سے شیئرکی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منساء نےمعصومانہ انداز میں ’’بات سنو، بات سنو‘‘ کی گردان لگا رکھی ہے اور عامر نرجس کے آواز دینے پر بھی ان کی جانب متوجہ نہیں ہوسکتے کیونکہ منساء ایسا نہیں چاہتی۔

نرجس نے ویڈیو کو کیپشن بھی خوب دیا، انہوں نے لکھا ’’ جب منساء نہیں چاہتی کہ ماما بابا سے بات کریں ‘‘۔

دنیا کے سب سے بہترین والد کوسالگرہ مبارک ہو

سوشل میڈیا صارفین کو بھی بابا سے لاڈ کرتی ہوئی کیوٹ سی منساء پر پیارآیا اور انہوں نے کمنٹس میں نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube