ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کیٹ مڈلٹن اورشنیراکی تصویرپروسیم اکرم کادلچسپ تبصرہ

1 month ago

لیجنڈ کرکٹروسیم اکرم اوران کی اہلیہ شنیرا کا شمارپسندیدہ جوڑی میں کیاجاتا ہے۔ دونوں کی کیمسٹری بھی خوب ملتی ہے جبکہ اہلیہ کے علاوہ دیگرافراد کے حوالے سے بھی اکثر وسیم اکرم کی حس مزاح کے خوب چرچے ہوتے ہیں۔

حال ہی میں برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد پراسلام آباد کے مونو منٹ پران کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیے میں وسیم اور شنیرا بھی شریک تھے۔

اس تقریب میں کھینچی گئی شنیرا کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ خواہش ہے میری جانب بھی کوئی ایسے ہی دیکھے جیسے کہ شنیرا کیٹ کودیکھ رہی ہے۔

اس ٹویٹ کے جواب میں وسیم اکرم نے اپنے ہی انداز میں تبصرہ کیا۔ انہوں نے لکھا ’’آپ کی بیوی کا وہ انداز جب آپ اسے بتاتے ہیں کہ کھانا پیش کیا جا رہا ہے اور مینیو فل دیسی ہے‘‘۔

سوشل میڈیا صارفین کو وسیم کا جواب بھاگیا اور انہوں نے اس سے لطف اندوز ہوتے ہوئے تبصروں میں اپنی رائے بھی شامل کی۔

بہت سے صارفین نے نشاندہی کی کہ درحقیقت شنیرا کیٹ کو نہیں بلکہ کیمرے کو دیکھ رہی ہیں اور کچھ کو تو عقب سے جھانکتے وسیم اکرم کے تاثرات بھی خوب نظر آئے۔

 

تصویر میں وسیم اور شنیرا کے علاوہ کرکٹر محمد حفیظ بھی موجود ہیں جن سے کیٹ مڈلٹن کو بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں