ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شہزادی کیٹ کی انسٹاگرام پر پاکستان سے متعلق جذباتی پوسٹ

4 weeks ago

برطانوی شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ پاکستان کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ کی جس میں انہوں نے پاکستان کی یادوں کی تصاویر کو پُرمسرت جذبات کے ساتھ پوسٹ کیا اور پیغام بھی شیئر کیا ۔

کیٹ میڈلٹن نے پہلی بار برطانوی شاہی محل کے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے دورہ پاکستان سے متعلق پُرمسرت جذبات کا اظہار کیا۔

کیٹ مڈلٹن نے انسٹا گرام پر لاہور کے ایس او ایس ویلیج کے دورے کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن یتیم بچوں کے ساتھ گفتگو کرتے، ہنستے ہنساتے، کھیلتے اور پڑھاتے ہوئے نظر آئے۔

تصاویر کے ساتھ کیٹ مڈلٹن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایس او ایس ویلیج کا ماحول بالکل گھر جیسا ہے، جس میں خاندان کے تمام افراد ایک ساتھ محبت سے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ کا خیال رکھتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے بچے بہت تکلیف دہ حالات سے گزر کر یہاں پہنچے ہیں، لیکن یہاں ان کی ہر طرح سے دیکھ بھال کی جارہی ہے اور انھیں آگے بڑھنے کا موقع دیا جارہا ہے۔

اس سے قبل سی این این کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ ولیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ انتہائی شاندار اور یادگار رہا، وہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی، ثقافت اور جغرافیہ نے بہت زیادہ متاثر کیا۔

سی اين اين سے گفتگو ميں شہزادی نے لاہورميں ايس او ايس وليج کے دورے کے حوالے سے پاکستانيوں کی فلاحی خدمات کی بھی تعريف کی تھی ۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں