Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

نیمل عباسی کیلئے ان کی دنیا کیا ہے ؟

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2019 | Last Updated: 9 months ago

اسپین جاکرانہوں نے انکشاف کیا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ سابق اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان کی نظر میں ان کی دنیا کیا ہے ؟ نہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

اسپین میں ان دنوں موجود اور فرصت کے لمحات گزارنے والی سابق اداکارہ نیمل خاور کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر اداکار حمزہ علی عباسی ہی ان کی دنیا ہیں۔

تصاویر شیئرنگ کی سائٹ انسٹا گرام پر نیمل کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے " مائی ورلڈ" یعنی " میری دنیا" لکھا ہے۔ اس عنوان کے ساتھ انہوں نے ایک دل بھی بنایا ہے۔ یہ الفاظ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر کیساتھ لکھے ہیں۔

ایک اور تصویر انہوں نے ایک تفریحی مقام کے قریب سمندر کی بھی لی ہے، جسے اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ نیلے اسمانی رنگ کے پانی پر سورج کی چمکتی کرنیں گویا ہیرے کی طرح لگ رہی ہیں۔ اس منظر میں ایک کشتی بھی موجوں پر رواں دواں نظر آرہی ہے اور اس کے پس منظر میں دور سبزے سے ڈھکے بلند پہاڑ ہیں۔

ایک تصویر نیمل نے غوطہ خوری کیلئے استعمال ہونے والی سامان کی بھی شیئر کی ہے۔ نیمل کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایک ساتھ غوطے لگاتے ہیں، وہ ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں۔

ایک تصویر جو سادی مگر بہت سے جذبات اپنے اندر سموئے ہوئے ہے، وہ پانی کے ساتھ ریت پر لکھے گئے ناموں کے ابتدائی حروف کی ہے۔ جس میں " ایچ اور این " لکھا ہے۔

ایک تصویر ڈھلتے سورج کی ہے، جس میں " آسمان نارنجی رنگ " کا ہے۔

جب کہ ایک تصویر بڑی ہی مذاحیہ ہے،اس میں سویا سوس کے ایک چھوٹے سے پیکٹ کی تصویر ہے، جس کا نام " شودا سویا سوس" ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube