ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

خطرناک سانپ اور اژدہوں سے حیرت انگیز مساج کا رواج

1 month ago

 

سانپ اور اژدہوں سے مساج دنیا بھر میں مقبول ہونے لگا، اپنی نوعیت کے انوکھے مساج کا آغاز انڈونیشیا سے ہوا تھا، جس میں ایک یا ایک سے زائد سانپ اور اژدہے آپ کے جسم پر آدھا گھنٹہ یا اس سے زیادہ وقت رینگتے رہتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی سال قبل انڈونیشیا کے جزیرے بالی سے شروع ہونے والا سانپوں اور اژدہوں سے مساج اب امریکا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں پھیل چکا ہے، جن میں جرمنی، اسرائیل اور فلپائن بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب دنیا کے کئی ممالک میں ایسے مساج سینٹرز کھل رہے ہیں جہاں سانپوں اور اژدہوں سے مساج کیا جاتا ہے، جہاں ایسے سانپ اور اژدہے رکھے جاتے ہیں جو زہر سے پاک اور بے ضرر ہوتی ہیں۔

سانپوں سے مساج لیکن اپنے رسک پر

امریکی ویب سائٹ کے مطابق نیویارک میں قائم ایسے ہی ایک سینٹر پر خطرناک اژدہے ’’بووا‘‘ سے مساج کی فیس 300 ڈالر مقرر ہے، وہاں کی خاتون ورکر کا کہنا ہے کہ مساج کا کم سے کم دورانیہ ایک گھنٹہ 15 منٹ ہوتا ہے جس میں ایک سے دو ’’بووا‘‘ آپ کے جسم پر رینگتے رہتے ہیں، جس سے ہمارے اعصاب متحرک ہوتے ہیں، تاہم اس موقع پر سانپوں کو سنبھالنا واقعی بہت مشکل ہوتا ہے لیکن اب تک ہمارے سانپوں نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
USA, INDONESIA, BALI, SNAKE MASSAGE, BOA,
 
مقبول خبریں