ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پاکستان کی باصلاحیت خواتین کچھ کر دِکھانےکےعزم سے سَرشار

1 month ago

لوک ورثہ میں فوک میلہ سجایا گیا

دیہی خواتین کے عالمی دن پر اسلام آباد میں منفرد میلہ سجایا گیا جس میں اسٹالز پر صرف دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی خواتین دستکاروں کے شاہکار پیش کیے گئے۔ ایونٹ کو سریلی دھنوں میں فکر انگیز پیغامات کا تڑکا بھی خوب لگا۔

دیہی خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے لوک ورثہ میں فوک میلہ سجایا گیا جہاں ملک بھر سے گاؤں دیہات کی خواتین کا ہنر پیش کیا گیا۔ ہر اسٹال پر علاقائی دستکاریوں کا جادو سر چڑھ کر بولتا رہا۔

بلوچستان کی نمائندگی کرتی ظل ہما کے مطابق دیہی خواتین بھی محنت کش تو ہمیشہ سے رہی ہیں اور اب حالات نے انہیں کامیاب ورکنگ ویمن بھی بنادیا ہے۔

سندھ کی نمائندگی کرتی ڈاکٹرزیب نےاپنےجیسی خصوصی خواتین کا الگ سے اسپیشل اسٹال بھی سجایا۔ ایونٹ میں موسیقی کے فکرانگیز تڑکے نے بھی خوب رنگ جمایا۔

میلے سے یہ پیغام دیا گیا کہ ان خواتین میں بھرپور صلاحیت موجود ہے، بس تھوڑی سے توجہ سے یہ اپنے آپ کو خوب منواسکتی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں