ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عمران خان نے11 سال کے ولیم کوکیابتایاتھا؟

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2019 | Last Updated: 8 months ago

تصویر:ٹوئٹر ہینڈل

دورہ پاکستان پرموجود برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اورکیٹ مڈلٹن نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔ زلفی بخاری نے اس حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

گزشتہ روز شاہی جوڑے کی ملاقات کے دوران معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری بھی وزیراعظم ہاؤس میں موجود تھے۔

اس حوالے سے زلفی بخاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ماضی کاحوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے کم عمر ولیم سے اپنےسیاسی مستقبل کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی تھی۔

زلفی بخاری نے لکھا وزیراعظم عمران خان نے 11 سال کے پرنس ولیم کو بتایا تھا کہ ’’میں پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا‘‘ اور آج انہوں نے بطور وزیراعظم ولیم کی میزبانی کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی نے شاہی جوڑے کو خوبصورت پاکستان میں پرجوش ویلکم بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube