ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شہزادی کے جوتے کتنے مہنگے ہیں؟

1 month ago

خواتین کی توجہ دلکش جوتوں پربھی مرکوزرہی

بالآخر شاہی مہمان پاکستان آہی گئے، جہاں شاہی جوڑے کا دورہ اہمیت کا حامل ہے وہیں شہزادی کے ملبوسات بھی دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ بنے ہوئے ہیں۔

لفظ شہزادی سنتے ہی پہلے تو یہ گماں ہوتا ہوگا کہ کوئی شرارے غرارے میں ملبوس لڑکی بہت سارے زیوارت کے ساتھ کسی بگھی میں آئے گی تاہم کیٹ مڈلٹن کو دیکھ کر ایسے تمام تصورات ہوا ہو جاتے ہیں۔

پاکستان آمد پر جہاں شہزادی نے روایتی شلوار قمیض کو اہمیت دیتے ہوئے زیب تن کیا، وہیں انہوں نے اپنے جوتوں پر بھی توجہ دی۔ تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ شہزادی کے جوتے کس برانڈ کے ہیں ؟ اور ان کی قیمت کیا ہے ؟ جناب شہزادی کے پاؤں میں نظر آنے والے جوتے رسل اینڈ بروملے کے تیار کردہ ہیں، جو بالکل سپاٹ ہیں۔

جوتوں کا برانڈ

پاکستان آمد کے وقت کانوں میں پہنے زین کے بندوں کی قیمت 10 ڈالر، جب کہ کیٹ کے ہاتھ میں تھامے ہوئے بٹوے کی قیمت 29 ڈالر ہے۔

نیلے آسمانی رنگ کے کپڑوں کے ساتھ پاکستان آمد کے موقع پر پہنے ہوئے جوتے روپرٹ سینڈر سن کے تیار کردہ ہیں، جس کی قیمت 475 برطانوی پاؤنڈ ہے۔

ان جوتوں کو عرفِ عام میں ایکسپریسو بلشسوئیڈی کراس اوور فلیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ کیوں کے اس میں لگی دو پٹیاں ایک دوسرے کی مخالف سمت میں جا رہی ہیں۔

یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ شہزادی کو ایسے ہی فلیٹ جوتے پسند ہیں، تاہم تقریبات اور دیگر موقع کی مناسبت سے انہیں اکثر ہیلز پہننا پڑتی ہیں۔

جوتوں کی قیمت

برطانیہ کی 37 سالہ شہزادی کی آمد سے قبل ہی جہاں ان کے ملبوسات سے متعلق خبریں مقبول ہوئیں، وہیں پاکستان آمد کے بعد پاؤں میں نظر آنے والے جوتے بھی مرکز نگاہ بنے ہوئے ہے اور ہر کوئی خصقصاً خواتین یہ جاننے کی کوشش میں لگی تھیں کہ ان کی کس برانڈ کے جوتے ہیں اور ان کی قیمت کیا ہے، تو چلیں جناب یہ مشکل بھی آپ کی حل کردیتے ہیں۔

برطانوی شہزادی کے پاؤں میں نظر آنے والے نیوڈ رنگ کے جوتوں کی قیمت 185 برطانوی پاؤنڈ ہے، جو پاکستانی رپوں میں 36 ہزار 761 روپے اور 33 پیسے بنتی ہے۔

اسلام آباد کے مارگلہ ہلز کے اونچے نیچے راستوں پر چلنے کیلئے شہزادی کا انتخاب یہ جوتے ٹھہرے۔ شہزادی کے ملبوسات اور زیور کیلئے مقامی ڈیزائنر ماہین خان، کیتھرین واکر، سترنگی اور زین برینڈز کا انتخاب کیا گیا۔

شہزادی کو اکثر ان کے پسندیدہ ٹرینرز کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے، یہ پہلا موقع نہیں کہ شہزادی نے بیرون ملک دورے کیلئے ہیل کے علاوہ کسی اور اسٹائل کا انتخاب کیا ہو۔

شہزادی کا میک اپ

دورے کے پہلے روز شہزادی کیٹ نے پیل لپ اسٹک، آنکھوں پر اسموکی شیڈز استعمال کیے، جب کہ بالوں کو بلو ڈورائی کیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
#RoyaltourPakistan , #royalcouple , #PakistanLeadingPeace, ,#KateMiddleton, #RoyalVisitPakistan, MAHEEN KHAN, PRINCE WILLIAM, ISLAMABAD, LONDON, ZEEN, SATRANGI