Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

کیٹ کی آمد 1996 کی یاد کیوں دلاگئی؟

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2019 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2019 | Last Updated: 10 months ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

برطانوی شاہی جوڑا پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن گزشتہ رات دورہ پاکستان پر پہنچے، نورخان ائر بیس پر ان کااستقبال وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کی اہلیہ نےکیا۔

جہازکی سیڑھیاں اترتے ہوئے کیٹ میڈلٹن کی تصاویربیشترافراد کو سال 1996 میں لے گئیں جب عمران خان اور جمائما کی دعوت پر شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے لیڈی ڈیانا پاکستان آئی تھیں۔

شہزادی ڈیانا 3 روزہ نجی دورے پر پاکستان آئی تھيں۔ تاہم انھيں سرکاری مہمان کا درجہ ديا گيا اور لاہورميں بھرپور استقبال کيا گيا تھا۔

کیٹ کی آمد سے قبل ان کے لباس کے انتخاب کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں۔ گوکہ شہزادی کو اس معاملے میں انتہائی باذوق ماناجاتا ہے، لیکن دورہ پاکستان کے حوالے سے ہرایک جاننے کا منتظر تھا کہ شہزادی اپنی ساس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مشرقی پہناوا منتخب کریں گی یا نہیں۔

کیٹ کی پہلی جھلک سے ہی اندازہ ہوگیا کہ انہوں نے اس معاملے میں خاصی سمجھ بوجھ سے کام لیاہے۔ لیڈی ڈیانا کی یاد دلاتی ان کی بہو کا لباس بھی تھوڑے مختلف شیڈ کے ساتھ ساس کی طرح ہلکے نیلے رنگ کا ہی تھا۔

اپنے منفرد انداز اور پرکشش شخصیت کے ساتھ لاکھوں دلوں پرراج کرنے والی ڈیانا نے مکمل مشرقی اندازاختیار کرتے ہوئے قیمض پاجامے کے ساتھ دوپٹہ لیا اور فلیٹ شوز پہنے تھے، وہیں کیٹ نے تھوڑی جدت اپناتے ہوئے فراک اور ٹراؤزر کے ساتھ اسٹائلش ہیلزپہنیں۔

ڈچز آف کیمبرج کا یہ لباس معروف برطانوی ڈیزائنر کیتھرین واک کی کمپنی کا ہی کا تیار کردہ ہے جو لیڈی ڈیانا کی پسندیدہ ترین ڈیزائنر تھیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دورہ پاکستان کیلئے کیتھرائن واکر نے ڈیانا کے لباس ڈیزائن کیے تھے۔

یعنی کیٹ کا یہ انداز یقیننا ڈیانا سے متاثرہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک انداز ہوسکتا ہے۔

قوی امکان ہے کہ18 اکتوبر تک دورہ پاکستان کے دوران کیٹ میڈلٹن بھی لیڈی ڈیانا کی طرح مشرقی انداز ہی اختیارکریں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
kate middleton, lady diana, royal couple
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube