ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ڈزنی کے بعد اقراء اوریاسرمیامی میں

1 month ago

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف جوڑی اقراءعزیزاوریاسرحسین ہیوسٹن میں ساتویں ہم ایوارڈز کی تقریب کے بعد سے امریکہ میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔

سوشل میڈیاپراپنے مداحوں کیلئے اقراء اوریاسر دونوں ہی تازہ تصاویرشیئرکرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں اورلینڈومیں ڈزنی لینڈ کی سیرکے بعد اگلا پڑاؤ میامی ہے۔

رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں، ناقدین کو اقراء عزیزکا جواب

اقراء نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرمیامی میں لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔ کسی خاص تیاری کے بغیرسادہ سے حلیے میں دونوں اپنی چھٹیوں کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ڈزنی لینڈ میں لی گئی تصاویربھی خوب وائرل ہوئی تھیں، دونوں کے ایک جیسے جوتے بھی سوشل میڈیا پرخوب زیربحث آئے تھے۔

یاسر حسین نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں پبلک کے سامنے اقراء کو پروپوز کرتے ہوئے انگوٹھی پہنائی تھی جس سے دونوں خوب خبروں کی زد میں رہے اورانہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

کیا اقراء اور یاسر کی منگنی فروری 2019 میں ہوئی تھی؟

یہ جوڑی آنے والی ڈرامہ سیریل ’’جھوٹی‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی اورامریکہ جانے سے قبل دونوں شوٹنگز میں مصروف تھے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں