ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

وادی کشمیر سے متعلق تصویری نمائش

1 month ago

پینٹنگ کے ذریعے ساری کہانی بیان کردی

جنت نظیر وادی کشمیرمیں غاصب بھارت نے ناجائز قبضہ کرکے وہاں کے باسیوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ پاکستان کے نامور مصور اور ادیب اسلم کمال نے پینٹنگ کے ذریعے ساری کہانی بیان کردی ہے۔

اسلام آباد میں مصور اسلم کمال کے فن پاروں کی نمائش سجائی گئی جس میں کشمیر میں بھارتی جارحیت کی منظر کشی کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسلم کمال کا کہنا تھا کہ مشن کمشیر کیلئے ہر محاذ پر لڑنا ہوگا،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے گھٹیا حرکت کی ہے، سیاسی محاذ پر جنگ کے علاوہ ادبی محاذ پر بھی بھارت سے لڑیں گے۔

معروف شاعر محبوب ظفر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیریوں کے درد کو تصویر کرکے مصور نے کمال ہی کردیا۔ انھوں نے دیگر تخلیق کاروں پر بھی میدان عمل میں آنے کیلئے زور دیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ظلم ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں