ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پب جی گیم کا چیٹینگ کرنےپر10 سال کی پابندی کااعلان

1 week ago

اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز پر کھیلی جانے والی مقبول ترین ویڈیو گیم ’پب جی‘ نے گیمنگ کے دوران چیٹینگ کرنے والوں پر 10 سال کی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پب جی موبائل کی انتظامیہ نے گیمنگ کے دوران چیٹینگ اور فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لیے یہ سخت قدم اٹھایا ہے۔

پی جی کی انتظامیہ کے مطابق جو بھی پلیئر گیم کے مختص کئے گئے قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اس پر دس سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے یہ بات واضح کی گئی کہ اگر کھلاڑی کسی غیرمجاز تھرڈ پارٹی ایپلیکیشنز کی مدد سے گیم کو ہیک کرنے کا مرتکب پایا گیا اس پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا۔

 انتظامیہ نے گیمرز کے لیے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گیم کے دوران انہیں دوسری ٹیم کی طرف سے چیٹینگ کا شبہ ہو تو فوراً ان کی آئی ڈیز نوٹ کر کے رپورٹ درج کرائیں۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
PUBG ,Mobile ,cheating ,game, ban , players