ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

روبیکس کیوبز پزل حل کرنے والا کم عمر پاکستانی بچہ

1 week ago

عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کرنے کیلئے پُراميد




کوئٹہ کا 11 سالہ قبلائی خان چند سیکنڈز میں روبیکس کیوبز پزل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ قبلائی خان روبیکس کیوبز حل کرنے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کرنے کیلئے پُراميد ہے۔


مختلف رنگوں کی روبیکس کیوبز کو حل کرنا زہانت کی آزمائش ہے۔کوئٹہ کے قبلائی خان نے ڈیڑھ سال قبل روبیکس کیوبز میں دلچسپی ظاہر کی۔ وہ سیکنڈز میں روبیکس کیوبز کو اپنی انگلیوں پر گھما کر انھیں حل کرلیتا ہے۔


عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے قبلائی خان کم سے کم وقت میں کیوبز حل کرنے کی کوشش کررہاہے۔ یوٹیوب کے ذریعے اس کھیل کو سیکھنے والا قبلائی اب دوسروں کو بھی پزل حل کرنے کے گر بتاتا ہے۔


چینی کھلاڑی نے 3.47 سیکنڈ میں روبیکس کیوبز  کو حل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہوا ہے، قبلائی خان جو اس کام کے لئے بمشکل 8 سے 10 سیکنڈ صرف کرتا ہے اس ریکارڈ کو پاکستان کے نام کرنے کیلئے خوب محنت کررہا ہے۔

 
TOPICS:

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں