ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پاک سری لنکا میچ میں شکست کا باعث حنابٹ؟

1 week ago

لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاک سری لنکا دوسرے ٹی 20 میں شاہینوں کی شکست شائقین کرکٹ کو ہضم نہیں ہورہی۔

جہاں ناقص سلیکشن کو ہارکا ذمہ دارٹھہرایا جا رہا ہے وہیں بعض سوشل میڈیا صارفین نےشکست کا ملبہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی رکن پنجاب اسمبلی اور فیشن ڈیزائنرحنا پرویز بٹ پرڈال دیا۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی دیکھنے کیلئے حنا بٹ بھی اسٹیڈیم میں اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھیں ۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے تصاویر اور ویڈیو شیئرکیں تو دل جلے شائقین کو بھڑاس نکالنے کا پیلٹ فارم میسرآگیا۔

 

حنا بٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں اور میرا بیٹا محمد قذافی اسٹیڈیم میں میچ انجوائے کر رہے ہیں‘‘۔

شہبازگل نے حنا بٹ کو ’’چل جھوٹی ‘‘ کہہ دیا

 

متعدد صارفین نے حنا بٹ کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی فتویٰ جاری کردیا کہ آپ اسٹیڈیم میں میچ دیکھ رہی تھیں اسی لیے پاکستانی ٹیم ہارگئی۔

احتساب عدالت میں پیشی، مریم نواز کے کرتے کی خاص بات کیا؟

 

دوسری جانب بعض صارفین ایسے بھی تھے جنہیں حنا بٹ کا شادی شدہ ہونا ہی ہضم نہیں ہوا کجا کہ بیٹا، انہوں نے تبصروں میں اس انکشاف پر شدید حیرت کااظہار کیا کہ حنا بٹ شادی شدہ ہیں۔

 

 

یاد رہے کہ پاکستان اورسری لنکا کے مابین 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں لنکن ٹیم کو 2 صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل ہوچکی ہے آخری میچ بدھ 9 اکتوبرکوقذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی گئی 3 ون ڈے میچز کی سیریز پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔ پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں